Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دنیا بھر میں‌آج عالمی یوم دماغ منایا جارہا ہے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > دنیا بھر میں‌آج عالمی یوم دماغ منایا جارہا ہے
صحت

دنیا بھر میں‌آج عالمی یوم دماغ منایا جارہا ہے

Published July 22, 2023
Tags: Featured دماغ اور ذہن کو الگ نہیں کیا جا سکتا
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): دماغی امراض کے حوالے سے نمائندہ تنظیم ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی (ڈبلیو ایف این) اور عالمی فیڈریشن برائے نیورو ری ہیبلیٹیشن (ڈبلیو ایف این آر) کی جانب سے 2014 سے ہر سال 22 جولائی کو عالمی یوم دماغ منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں میں دماغی امراض سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے، کیوں کہ دراصل دماغی بیماریوں کو انسان کی مجموعی صحت پر زیادہ اثر پڑتا ہے۔

بہت ساری ایسی بیماریاں جنہیں عام لوگ جسم کے دیگر اعضا کی بیماریاں سمجھتے ہیں، دراصل وہ دماغ اور اس سے منسلک نظام سے جڑی ہوتی ہیں۔

ایسی ہی بیماریوں میں ذہنی بیماریاں بھی آتی ہیں اور عام لوگ یہ بات سمجھ نہیں پاتے کہ دماغی اور ذہنی بیماریوں میں کیا فرق ہوتا ہے؟

سب سے پہلے سمجھنے کی بات یہ ہے کہ دماغ اور ذہن میں کیا فرق ہے اور کیا یہ دو الگ الگ عضو ہیں؟

اس کا سیدھا اور آسان جواب یہ ہے کہ یہ ایک ہی چیز ہیں، ذہن دراصل انسانی خیالات، وسوسوں اور سوچ کو کہتے ہیں، ذہن ایک ایسی چیز ہے جس کی کوئی صورت یا شکل نہیں ہے، جس طرح روح نظر نہیں آتی لیکن جب کوئی روح پر بات کرتا ہے تو اس کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔

اسی طرح ذہن بھی دماغ سے منسلک ہے لیکن بظاہر ذہن کی کوئی شکل نہیں ہے، اس لیے یہ سمجھنا چاہئیے کہ دماغی اور ذہنی بیماریوں میں زیادہ تر کوئی فرق نہیں، البتہ بعض بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کا دماغ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا وہ صرف ذہنی ہوتی ہیں، یعنی وہ بیماریاں صرف ہماری سوچ اور خیالات میں ہوتی ہیں جب کہ دماغ نامی عضو سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

’نیشنل لائبریری آف میڈیسن‘ میں شائع مضمون کے مطابق تمام ذہنی بیماریاں دماغی نہیں ہوتیں، جس طرح کسی شخص کو پریشانی، ڈپریشن یا چھوٹی سطح کی انزائٹی ہوجائے تو اس کا تعلق واضح طور پر انسان کے ذہن سے ہوتا ہے جب کہ اس بیماری کی وجہ سے دماغ میں کوئی خرابی نہیں ہوتی، البتہ دماغی خلیے ہماری سوچ کی وجہ سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

ویب سائٹ ’ڈفرنس بٹوین‘ کے مطابق ذہن کوئی عضو نہیں ہے، یہ صرف خیالات کا ایک مجموعہ ہے جب کہ دماغ کی ایک شکل ہے، اسے چھوا جا سکتا ہے، اس میں خون کی ترسیل ہوتی ہے، وہاں نالیاں اور دیگر اعصابی نظام ہے جب کہ ذہن دماغ کے ایک فنکشن کا نام ہے۔

طبی ویب سائٹ ’ویب ایم ڈی‘ کے مطابق دماغ اور ذہن کو الگ نہیں کیا جا سکتا اور بہت ساری ذہنی بیماریوں کا اثر دماغ پر پڑتا ہے۔

مثال کے طور کوئی شخص اگر ڈپریشن کا شکار ہے تو اس کی منفی سوچ دماغ کو جو پیغام بھجوائے گی، اس سے دماغی خلیات اور نیوران پر اثر پڑ سکتا ہے اور جسم کی مجموعی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

مضمون میں بتایا گیا کہ دماغ انسانی جسم کو کنٹرول کرنے اور اس کا رپورٹنگ سینٹر ہے، یعنی جسم میں داخل ہونے والی ہر چیز کی رپورٹ پہلے دماغ کو موصول ہوتی ہے، جہاں سے وہ اپنے نظام کے تحت اس معلومات یا رپورٹ کو دوسرے اعضا تک پہنچاتا ہے۔

مثال کے طور جب کبھی کوئی انسان کسی گرم چیز پر اپنا ہاتھ رکھتا ہے تو اس کی سب سے پہلے رپورٹ دماغ کو ملتی ہے، جہاں سے وہ اپنے مخصوص نظام کے تحت ہاتھ کو پیغام بھجواتا ہے کہ گرم چیز سے ہاتھ ہٹالیں۔

مضمون کے مطابق معلومات حواس کے ذریعے دماغ تک پہنچتی ہے، جو کچھ سنا، محسوس کیا، چکھا، دیکھا یا سونگھا جاتا ہے اس کا سب سے پہلے پتا جسم میں موجود موصلاتی نظام یا حواسی نیوران کے ذریعے دماغ کو بھیجا جاتا ہے، پھر دماغ فیصلہ کرتا ہے کہ حواس سے حاصل ہونے والی معلومات کے ساتھ کیا کرنا ہے اور جسم کو بتاتا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے۔

مضمون میں بتایا گیا کہ دماغ ریڑھ کی ہڈی اور نیورانوں کو جوڑتا ہے جو مل کر مرکزی اعصابی نظام بناتے ہیں اور پورا جسم اسی نظام کے تحت کام کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ہر دماغی بیماری ذہنی مسئلہ یا بیماری نہیں ہوتی اور بعض دماغی بیماریوں کا اعصابی بیماریوں سے گہرا تعلق ہوتا ہے، اسی طرح متعدد دیگر بیماریوں کا تعلق بھی دماغ اور اعصاب سے ہوسکتا ہے اور ان تمام چیزوں کو الگ الگ نہیں کیا جا سکتا۔

TAGGED:Featuredدماغ اور ذہن کو الگ نہیں کیا جا سکتا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مصنوعی ذہانت سے تیار مواد پر اعتراضات: واٹر مارک لگانے کی یقین دہانی
Next Article امریکہ:لوگوں کو زندہ مجسموں (زومبی)میں تبدیل کرنیوالا نشہ تیزی سے پھیل رہا ہے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

بھارت نےاپنی بیس بال ٹیم کو پاکستان آنے سے بارڈر پرروک دیا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): بھارتی بیس بال ٹیم کو بھارتی سیکیورٹی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا۔ پاکستانی ویزے اور…

January 25, 2023
پاکستان

پاکستان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ…

January 21, 2023
پاکستان

پاکستان کا جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک): پاکستان نے جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔پاک فوج…

December 27, 2023
پاکستانصحت

خشک سردی اور اسموگ سے پنجاب میں نمونیا پھیل گیا

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): صوبائی پبلک ہیلتھ لیب کے سربراہ ڈاکٹر حسنین جاوید کا کہنا ہے کہ خشک سردی اور اسموگ…

December 28, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?