Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: یوٹیوبر نادر علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار، صارفین کا پابندی کا مطالبہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > یوٹیوبر نادر علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار، صارفین کا پابندی کا مطالبہ
انٹرٹینمنٹ

یوٹیوبر نادر علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار، صارفین کا پابندی کا مطالبہ

Published August 24, 2023
Tags: Featured سوچا 'کالا نمک چاٹ لوں نادر علی پر اس سے قبل کن انٹرویوز کے بعد تنقید ہوئی
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستانی یوٹیوبر نادر علی ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہیں اور اب صارفین نے ان پر پابندی کا مطالبہ بھی کردیا۔کچھ دن قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار معمر رانا نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں نادر علی نے اداکار سے پاکستانی اور بھارتی اداکاراؤں کی خوبصورتی سے متعلق کچھ غیر اخلاقی سوالات کیے اور ساتھ ساتھ نامناسب تبصرے بھی کیے۔نادر نے سوال کیا کہ پاکستان کی وہ کون سی اداکارہ ہے جو بغیر میک اپ کے ‘بھیانک’ نظر آتی ہے؟ جس پر معمر نے کہا نہیں پاکستان میں ایسی کوئی اداکارہ نہیں ہے، نادر نے سوال جاری رکھا اور کہا اچھا بھارت میں ہے؟ جسے دیکھ کر آپ ڈر گئے ہوں، معمر نے کہاں ہاں بھارت میں ہے اور میرے ساتھ ایسا پریانکا چوپڑا کے ساتھ ہوا تھا۔

اداکار نے قصہ سناتے ہوئے کہا ‘پریانکا چوپڑا کو جب میں نے بغیر میک اپ دیکھا تو میں ڈر گیا تھا، مجھے پتا ہی نہیں چلا کہ یہ ہے کون، میں اور سلمان بیٹھے باتیں کررہے تھے کہ ایک لڑکی آئی اور سلمان سے باتیں کرنے لگی’۔

بات جاری رکھتے ہوئے معمر نے کہا اس دوران میں خاموش رہا، جب لڑکی گئی تو میں نے سلمان سے پوچھا یہ کون تھی؟ جس پر نادر نے کہا ہاں آپ کو لگا کوئی ‘گھریلو ملازمہ (میڈ)’ وغیرہ تھی؟

معمر نے بات جاری رکھی اور کہا جواب میں سلمان نے حیرانی سے کہا تم نے نہیں پہچانا؟ میں نے کہا نہیں جس پر سلمان نے بتایا کہ یہ پریانکا چوپڑا تھی۔

معمر رانا نے کہا ‘یہ سن کر میں کافی حیران ہوا، میرا جو سارا کرش تھا وہ ختم ہوگیا، میں نے کہا بھاڑ میں جاؤ سارے’۔

نادر نے اس پر کہا آپ نے سوچا ‘کالا نمک چاٹ لوں اسے دیکھ کر؟’

معمر رانا نے مزید کہا ‘جو اداکارہ اصل میں خوبصورت ہے وہ ہے امیشا پٹیل، وہ بہت دلکش اور حسین اداکارہ ہیں وہ بالکل فٹ اور دکھنے میں بہت پیاری ہیں’۔

جس پر نادر نے ایک بار پھر نامناسب سوالات کیے اور کہا وہ کس حساب سے خوبصورت ہیں؟ ساتھ ہی نادر نے گانا بھی گایا ‘چہرہ کیا دیکھتے ہو، دل میں اتر کے دیکھو’، جس پر معمر رانا نے کہا ‘اب سارا کچھ بول دوں؟’

معمر رانا اور نادر علی کی یہ گفتگو سوشل میڈیا صارفین کو انتہائی نامناسب لگی اور لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا، ساتھ ہی صارفین نے نے نادر کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ صارفین نے معمر رانا کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے تو پریانکا سے درخواست کی کہ انہیں نادر کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔

اس کے علاوہ رنگت پر بات کرنے پر بھی صارفین نے نادر پر تنقید کی اور یہ سوال بھی کیا کہ نادر نے اپنی زندگی میں کیا کیا؟ جب کہ پریانکا ایک کامیاب خاتون ہیں۔

کچھ صارفین نے پریانکا چوپڑا سے متعلق کہا کہ پریانکا ایک بہادر، خوبصورت، بولڈ اور اچھی اداکارہ ہیں، اصل میں انہوں نے معمر رانا کو نہیں پہچانا ہوگا۔

نادر علی پر اس سے قبل کن انٹرویوز کے بعد تنقید ہوتی رہی؟

* نادر نے جب سنیتا مارشل سے ان کے مذہب تبدیل کرنے سے متعلق سوال کیا۔

* جب بہروز سبزواری سے نادر نے خواتین کے کپڑوں پر نامناسب انداز میں بات کی۔

* نادر علی نے جب ماڈل نادیہ حسین سے سوال کیا کہ کیا کوئی انڈسٹری میں ‘بدشکل’ ہے؟ جس پر نادیہ نے انکار کردیا، نادر نے پھر کہا کہ آپ محفوظ کھیل رہی ہیں۔

* جب نادر نے سابق مارننگ شو ہوسٹ آمنہ ملک سے ان کی مارننگ شو کی تنخواہ پوچھی۔

TAGGED:Featuredسوچا 'کالا نمک چاٹ لوںنادر علی پر اس سے قبل کن انٹرویوز کے بعد تنقید ہوئی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چندریان 3 کا بجٹ: ہالی ووڈ مووی سے بھی کم، صرف 75 ملین امریکی ڈالر
Next Article گیس کے نرخ میں‌اضافے کا امکان: IMF کا گیس سیکٹر شرائط پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

ہتھوڑا اور چھینی سےفریم توڑ کر تصوراتی آرٹ ورک بنانیوالا فنکار

کراچی (ویب ڈیسک): اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ آپ کے گھر میں دیوار پر ٹنگے تصویروں یاپورٹریٹ کے فریم…

February 3, 2023
پاکستان

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں کیس کے فیصلے…

September 28, 2023
انٹرٹینمنٹ

نیشنل فلم پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح، 400 ملین کی گرانٹ منظور

اسلام آباد (شوبز ڈیسک): مریم اورنگزیب نے اسٹیٹ آف دی آرٹ نیشنل فلم پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کردیا، وزیر…

May 24, 2023
پاکستان

کبھی کبھی دل میں‌آتا ہے، کیا ہم نے خطا کردی کہ اس اسمبلی نے بل پاس کیا کہ پاکستان بننا چاہیے:نثار کھوڑو کا دریائے سندھ سےنہریں نکالنے کے معاملے پر اظہار خیال

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کبھی کبھی دل میں آتا…

March 13, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?