Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انجلینا جولی کا یو این ایچ سی آر کےسفیر کا عہدہ چھوڑنے کااعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > انجلینا جولی کا یو این ایچ سی آر کےسفیر کا عہدہ چھوڑنے کااعلان
انٹرٹینمنٹتازہ ترین

انجلینا جولی کا یو این ایچ سی آر کےسفیر کا عہدہ چھوڑنے کااعلان

Published December 17, 2022
Tags: Featured اینجلینا جولی ، ہالی ووڈ ، یواین ایچ سی آر ،
Share
SHARE

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین (یواین ایچ سی آر) کے سفیر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان انجلینا جولی نے اپنے انسٹاگرام پیج پرایک پوسٹ میں کیا۔ انھوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے اقوام متحدہ کے کیے جانے والے بہت سے کاموں پر یقین ہے خاص طور پر جب وہ ہنگامی امداد کے ذریعے زندگیوں کو بچاتے اور محفوظ بناتے ہیں۔‘
’پناہ گزین افراد وہ لوگ ہیں جن کی میں دنیا میں سب سے زیادہ عزت کرتی ہوں اور اب اپنی باقی زندگی بھی ان ہی کے لیے کام کرنے میں وقف کروں گی۔‘ 47 سالہ امریکی اداکارہ انجلینا جولی 20 سال سے زائد عرصے تک اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین میں نمائندہ خصوصی کے طور پر وابستہ رہی ہیں۔
امریکی اداکارہ انجلینا جولی 20 سال سے ذیادہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین میں نمائندہ خصوصی کے طور پر وابستہ رہی ہیں. انجلینا جولی نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں مزید لکھا کہ اب وہ ان تنظیموں کے ساتھ کام کریں گی جن کی قیادت ایسے لوگوں کی آواز بنتی ہے جو تنازعات میں براہ راست اورسب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ تاہم اپنی پوسٹ میں انھوں نے اُن تنظیموں کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں جن کے ساتھ وہ اب آگے کام کریں گی۔
انجلینا جولی کے اس اعلان پر اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر )نے کہا ہے کہ ’پناہ گزینوں کے حقوق کی آوازاٹھانے والوں میں انجلینا سب سے زیادہ با اثر شخصیت رہی ہیں۔‘ یو این ایچ سی آر کے جاری بیان کے مطابق انجلینا انسانی حقوق اوراس سے متعلق درپیش مسائل پرمزید کام کرنے کے لیے کوشاں رہیں گی۔ بیان کے مطابق ’انجلینا جولی نے انسانی حقوق پرکام کرنے میں انتھک محنت کی ہے۔ (ادارے سے وابستگی کے دوران) انھوں نے 60 سے زیادہ فیلڈ مشن انجام دیے ہیں تاکہ مصائب کو سامنے لانے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں امید جگائی جا سکے۔‘ انجلینا جولی نے 2016 میں لبنان میں شام کے پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ بھی کیا تھا.

انجلینا جولی نے ہالی وڈ فلم مسٹراینڈ مسز سمتھ ،لارا کرافٹ ٹومب رائیڈر سمیت متعدد بلاک بسٹرز فلموں میں شاندار اداکاری کی ہے. وہ یو این ایچ سی آر سے 2001 میں منسلک ہوئیں جبکہ 2012 میں وہ ادارے کی نمائندہ خصوصی بنیں۔ انھوں نے حالیہ مہینوں میں جنگ زدہ یوکرین، یمن اور افریقی ملک برکینا فاسو کا دورہ کیا اور وہاں بے گھر لوگوں سے مل کر ان کی داد رسی کی اور دنیا تک ان کے مسائل پہنچائے۔

TAGGED:Featuredاینجلینا جولی ، ہالی ووڈ ، یواین ایچ سی آر ،
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’پٹھان‘ کی وجہ سے تنقید کی شکار دپیکا پڈوکون کوممبئی چھوڑناپڑگیا
Next Article یوٹیوبر اذلان شاہ یوٹیوبر اذلان شاہ کی جانب سے شادی پر دلہن کو ’گدھے‘ کا تحفہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ٹی ایل پی کا حکومت سے معاہدہ، احتجاجی مارچ ختم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد اپنے پاکستان بچاؤ…

June 17, 2023
انٹرٹینمنٹ

رشی کپور بہت سخت بوائے فرینڈ تھے: اہلیہ نیتو کپور کا ‘کافی ود کرن’ میں انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کے سینئر اداکار رشی کپور کی اہلیہ اداکارہ نیتو کپور نے اپنے شوہر سے متعلق…

January 13, 2024
دنیاکاروبار

نئی منڈیوں کی تلاش،مصر ی صدر آج انڈیا میں مہمان خصوصی

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): مصر کے عبدالفتح السیسی 26 جنوری کو انڈیا کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی…

January 26, 2023
پاکستان

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ،لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(ویب‌ڈیسک): شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان…

March 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?