Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مونس الٰہی کی عمران خان سے ملاقات، پرویز الہٰی کے بیان پر تبادلہ خیال
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مونس الٰہی کی عمران خان سے ملاقات، پرویز الہٰی کے بیان پر تبادلہ خیال
پاکستانتازہ ترین

مونس الٰہی کی عمران خان سے ملاقات، پرویز الہٰی کے بیان پر تبادلہ خیال

Published December 18, 2022
Tags: Featured مران خان جنرل باجوہ کے خلاف مونس الٰہی کی عمران خان سے ملاقات
Share
SHARE

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے بیان سے پیدا ہونے والی صورت حال پربات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے والد کے بیان کے حوالے سے اپنے مو قف سے عمران خان کو آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی کا کہنا تھا جب عمران خان جنرل باجوہ کے خلاف بات کر رہے تھے تو مجھے بہت برا لگا۔

ان کا کہنا تھاکہ جنرل باجوہ ہمارے محسن ہیں، محسنوں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، جنرل باجوہ کے ان پر بہت احسانات ہیں، احسان فراموشی نہ کی جائے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سے پرویز الٰہی کے صاحب زادے مونس الٰہی نے لاہور کے زمان پارک میں ملاقات کی جو 30 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں عمران خان کو مونس الٰہی نے پرویز الٰہی کےحالیہ بیان پر اعتماد میں لیا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر شکوہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ ہم اتحادی ہیں، ہمیں مل کر چلنا چاہیے۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد مونس الٰہی روانہ ہوگئے۔

ابھی تھوڑی دیر پہلے PM عمران خان @ImranKhanPTI سے ملاقات ہوئی ہے۔ ہمارا اتحاد قائم و دائم ہے اور انشاءاللہ رہے گا۔ ن لیگ اپنا ماتم جاری رکھے۔ pic.twitter.com/Kploo9N2cX

— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) December 18, 2022

خیال رہے کہ پرویز الٰہی عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر پر ان سے ناراض ہیں۔ پرویز الٰہی اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا: ’جب خان صاحب جنرل (ر) باجوہ کے خلاف بات کر رہے تھے تو مجھے بہت برا لگا۔ میں سمجھتا ہوں جنرل (ر) باجوہ کے ان پر بہت احسانات ہیں الہٰذا احسان فراموشی نہ کی جائے۔ اگر جنرل (ر) باجوہ کے خلاف بات کی گئی تو میری ساری پارٹی بولے گی۔ اب اگر کسی نے باجوہ کے خلاف بات کی تو اس کے خلاف سب سے پہلے میں بولوں گا۔‘

TAGGED:Featuredمران خان جنرل باجوہ کے خلافمونس الٰہی کی عمران خان سے ملاقات
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صدر عارف علوی, وزیراعظم شہباز شریف ’دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے‘ صدر اور وزیراعظم کی لکی مروت حملے کی مذمت
Next Article ابرار احمد نے کیا ایک اور ریکارڈ قائم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

نشتر ہسپتال ملتان میں‌ایڈز پھیل گیا: ایک مریض سے ایڈز دوسرے مریضوں میں پھیلنے کی تصدیق

ملتان (ہیلتھ ڈیسک): نشتر اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی ہےکہ ڈائیلیسز یونٹ میں ایک مریض ایڈز وائرس پھیلانےکی وجہ بنا۔ترجمان…

November 14, 2024
پاکستان

پروسیجر ایکٹ کی سماعت: پارلیمنٹ نے اچھی نیت سے قانون سازی کی ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان نے پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت میں ریمارکس دیےکہ پارلیمنٹ…

October 9, 2023
پاکستان

کراچی: سحری وافطاری میں بھی گیس کی بدترین بندش، زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی

کراچی ایسٹ (نجات نیوز رپورٹ): رمضان المبارک میں بھی سوئی گیس کی بدترین بندش جاری ہے۔ سحری اور افطاری کے…

March 30, 2023
پاکستانتازہ ترین

آصفہ بھٹو کی پارلیمان میں‌انٹری کی تیاری،این اے 196 شہداد کوٹ سےضمنی الیکشن لڑیں گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو شہداد کوٹ…

February 25, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?