Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نیتن یاہو کو بغیر مقدمہ چلائے گولی ماردی جائے، بھارتی پارلیمنٹیرین راج موہن
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > نیتن یاہو کو بغیر مقدمہ چلائے گولی ماردی جائے، بھارتی پارلیمنٹیرین راج موہن
دنیا

نیتن یاہو کو بغیر مقدمہ چلائے گولی ماردی جائے، بھارتی پارلیمنٹیرین راج موہن

Published November 19, 2023
Tags: Featured فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی نئی دہلی نے فلسطین کے لوگوں کے لیے انسانی امداد بھی بھیجی نیتن یاہو کو گولی مار کر ہلاک کیا جائے
Share
SHARE

کیرلہ (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست کیرلہ سے تعلق رکھنے والے ایم پی راج موہن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو بغیر مقدمے چلائے گولی مار کر قتل کردینا چاہیے۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راج موہن اننتھن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو “نیورمبرگ ماڈل” کی طرز پر سزا دینے کا مطالبہ کیا۔بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، راج موہن اُنیتھن کا کہنا تھا کہ محصور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرم کا ارتکاب کرنے پر نیتن یاہو کو یہ سزا دینی چاہیے۔

"Israeli PM Benjamin Netanyahu is a war criminal and should be shot and killed without trial": Cong MP Rajmohan Unnithan at a Palestine solidarity rally in Kerala

Cong must clarify its stand on Hamas: Union Min @VMBJP tells @JayalakshmiJN @MeenakshiUpreti shares more details. pic.twitter.com/o7Zd5O3aPA

— TIMES NOW (@TimesNow) November 18, 2023

غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے جاری ریاستی دہشت گردی کے خلاف کیرلہ کے علاقے کاسرگوڈ میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کاسرگوڈ متحدہ مسلم جماعت نے ریلی نکالی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما نے کہا کہ جنیوا کنونشن کے تحت تمام معاہدوں کو توڑنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد جنگی جرائم کے مجرم جرمن نازیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے نیورمبرگ ٹرائلز کے نام سے سزائیں دی گئی تھیں، جس کے تحت ان جنگی جرائم کے ملزمان کو بغیر کوئی مقدمہ چلائے قتل کردیا گیا تھا، اب وقت آگیا ہے کہ نیورمبرگ ماڈل کو اسرائیلی وزیر اعظم پر بھی لاگو کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج نیتن یاہو ایک جنگی مجرم کے طور پر دنیا کے سامنے کھڑا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی افواج کے مظالم کی وجہ سے کسی مقدمے کی سماعت کے بغیر نیتن یاہو کو گولی مار کر ہلاک کیا جائے۔

قبل ازیں کانگریس کے سینئر لیڈر جیرام رمیش نے بھی پارٹی کا باضابطہ بیان جاری کیا، جس میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کی گئی اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کے لیے مداخلت کرے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی غزہ میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں ایسے واقعات سے نئے چیلنجز ابھر رہے ہیں۔ مودی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ نئی دہلی نے فلسطین کے لوگوں کے لیے انسانی امداد بھی بھیجی ہے۔

TAGGED:Featuredفلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتینئی دہلی نے فلسطین کے لوگوں کے لیے انسانی امداد بھی بھیجینیتن یاہو کو گولی مار کر ہلاک کیا جائے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان کا قرض ملکی جی ڈی پی کا 73 فیصد ہے؛ آئی ایم ایف اسیسمنٹ رپورٹ
Next Article بلوچستان: کیچ میں سڑک کنارے بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کی جائے؛ قومی اسمبلی کا متفقہ مطالبہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے…

September 2, 2025
پاکستان

سپریم کورٹ کا وقت ضائع کرنے پر بحریہ ٹاؤن کو 10 لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے وقت ضائع کرانے پر بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر 10 لاکھ روپے کا…

November 28, 2023
سائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

یوٹیوب کی کالج کے طلباء کیلیےتعلیمی’اسٹڈی ہال‘ کی سہولت پیش

ایریزونا (ٹیک ڈیسک): یوٹیوب نے بالخصوص امریکی طلبا و طالبات کو کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ’اسٹڈی ہال‘…

January 27, 2023
کھیل

سری لنکا کو شکست، پاکستان نے 345 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

حیدرآباد - انڈیا(اسپورٹس ڈیسک): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا…

October 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?