Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’میرے خلاف نہیں، نفرت اور امتیازی سلوک پر احتجاج کریں‘، بلاول بھٹو کا بھارتیوں کو مشورہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
بلاول بھٹو
Nijat News > پاکستان > ’میرے خلاف نہیں، نفرت اور امتیازی سلوک پر احتجاج کریں‘، بلاول بھٹو کا بھارتیوں کو مشورہ
پاکستاندنیا

’میرے خلاف نہیں، نفرت اور امتیازی سلوک پر احتجاج کریں‘، بلاول بھٹو کا بھارتیوں کو مشورہ

Published December 18, 2022
Tags: Featured بلاول بھٹو بھارت میں مسلمانوں بھارتیا جنتا پارٹی نریندر مودی
Share
SHARE

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بلاول بھٹو کے نریندر مودی کے خلاف ریمارکس پر ملک گیر احتجاج کیا، جس پر پاکستان کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بی جے پی میرے خلاف نہیں بلکہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک اور نفرت کے خلاف احتجاج کرے’۔

15 دسمبر کو اقوام متحدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ بھارتی شہر گجرات میں سال 2002 کے دوران قتل کیے گئے 2 ہزار سے زائد مسلمانوں کے قاتل کو سزا دینے کے بجائے اسے وزیراعظم بنا دیا گیا

بلاول بھٹو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے ریمارکس پر سخت ردعمل دیا تھاجب انہوں نے 14 دسمبر کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں اپنی بریفنگ کے دوران الزام لگایا تھاکہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کی میزبانی کی اور پاکستان ہی دہشت گردی کا سب سے بڑا مرتکب ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے جب صحافی نے ان کے خلاف بی جے پی کے احتجاج کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میرے تبصرے تاریخ پر مبنی تھے اور تاریخ مٹانا مشکل ہے، آپ اپنی پسند اور ناپسند کے مطابق تاریخ تبدیل نہیں کرسکتے’۔

نیویارک میں پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ بھارتی وزیراعظم نے گجرات میں جو کردار ادا کیا، تاریخ اُس کی گواہ ہے، بی جے پی یا آر ایس ایس چاہے کتنا ہی سخت احتجاج کرلے، وہ تاریخ کو مٹا نہیں سکتی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ انہوں نے ’گجرات کے قصائی‘ کی اصطلاح خود نہیں بنائی بلکہ بھارتی شہریوں نے انہیں (مودی کو) یہ خطاب دیا تھا، لہٰذا آپ چاہے جتنا بھی احتجاج کریں، حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ’انہیں گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کرنی چاہیے اور بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کی بھی مذمت کرنی چاہیے، کاش یہ لوگ میرے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے بھارت میں مسلمان شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور نفرت آمیز رویے کے خلاف بھی احتجاج کرتے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نفرت کو ختم کرنے کے بجائے بھارتی حکومت اپنے عوام کو مسلمانوں کے خلاف اُکسا رہی ہے۔

بلاول بھٹو کے خلاف بھارت میں احتجاج
واضح رہے کہ 16 دسمبر کو بھارت کے شہر اتر پردیش میں بلاول بھٹو کے ریمارکس کے خلاف احتجاج ہوا تھا، اس کے علاوہ متھرا میں بھی بی جے پی کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا پتلا جلایا۔

اس کے علاوہ لکھنؤ میں بی جے پی کارکن اٹل چوک پر جمع ہوئے اور بلاول بھٹو کے خلاف نعرے لگائے۔

دہلی میں بی جے پی کارکنوں نے پاکستانی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا، پونے میں مہاراشٹر پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر باونکولے کی قیادت میں تلک چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔

چندر شیکھر نے کہا کہ ’ہم اپنے وزیر اعظم کے خلاف کسی بھی قسم کے بیان کو برداشت نہیں کریں گے، وزیر اعظم نریندر مودی ہندو مذہب کو بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور پاکستان اسے نہیں دیکھ پا رہا، اسی لیے وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں۔‘

بلاول بھٹو کے خلاف ممبئی، کرناٹک، تلنگانہ، جموں اور بھوبھنیشور میں احتجاج کیا گیا تھا۔

TAGGED:Featuredبلاول بھٹوبھارت میں مسلمانوںبھارتیا جنتا پارٹینریندر مودی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسمبلی تحلیل کرنا وزیراعلیٰ کا آئینی اختیار ہے؛ گورنر پنجاب
Next Article پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن, اسمبلی تحلیل, وزیراعلی کا آئینی اختیار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

میری فٹنس کا راز: ہر پیر کے دن روزہ رکھتا ہوں؛ اکشے کمار

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ میں فٹنس کی بات آئے تو اکشے کمار فٹنس کیلئے اپنا ایک الگ معیار رکھتے…

August 23, 2025
کاروبار

LVMH کمپنی کے مالک برنارڈ آرنلٹ دنیا کےامیر ترین شخص بن گئے

پیرس (ویب ڈیسک): پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ دنیا کے امیر ترین…

April 14, 2023
صحت

کینسر دنیا 2050 تک اپنے شکنجے میں‌جکڑ لے گا؛ رپورٹ

واشنگٹن (ہیلتھ ڈیسک): ہرمرض کے علاج کی ایک قیمت ہوتی ہے تاہم کینسر اس میں سرِفہرست اور مہنگا ترین علاج…

March 9, 2023
دلچسپ و عجیب

20 سالہ نوجوان نے دنیا کا دوسرا چھوٹا ترین نیا ملک بنالیا

دانوب- کروشیا (ویب ڈیسک): آسٹریلیا سے سیاحت پر آئے ایک 20 سالہ نوجوان نے دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا…

August 8, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?