Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دوسرا ون ڈے:کیوی ٹیم کا 262 رنز کا ہدف، شاہنیوں کا ناقص آغاز
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > تازہ ترین > دوسرا ون ڈے:کیوی ٹیم کا 262 رنز کا ہدف، شاہنیوں کا ناقص آغاز
تازہ ترینکھیل

دوسرا ون ڈے:کیوی ٹیم کا 262 رنز کا ہدف، شاہنیوں کا ناقص آغاز

Published January 11, 2023
Tags: پویلین لوٹ گئے دوسرے ایک روزہ میچ ناقص آغاز
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان کے اوپنرز نے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناقص آغاز کیا اور صرف 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا۔

نیوزی لینڈ کے اوپنرز اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور پہلی وکٹ 2 رنز پر گری جب نسیم شاہ نے فن ایلن کو محمد نواز کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ڈیون کونوے اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے دوسری وکٹ پر بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 181 رنز کی شراکت کی۔

ولیمسن اور کونوے نے اس دوران اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کی۔ اوپنر کونوے نے نیوزی لینڈ کی جانب سے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 91 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

نسیم شاہ نے پاکستان کو دوسری کامیابی اس وقت دلائی جب نیوزی لینڈ کا اسکور 183 رنز پر پہنچاتھا۔

کونوے کی 101 رنز کی اننگز کا خاتمہ کرتے ہوئے نسیم شاہ نے دوسری وکٹ حاصل کی، کونوے کی اننگز میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

محمد نواز نے نئے بلے باز ڈیرل مچل کو کھیلنے کے لیے زیادہ موقع فراہم نہیں کیا اور 7 گیندوں کا سامنا کرکے 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کرا دیا۔

نیوزی لینڈکا اسکور 198 رنز پر پہنچا تھا کہ محمد نواز نے خطرناک بلے باز ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو کردیا، انہوں نے صرف 2 رنز بنائے تھے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم 100 گیندوں کا سامنا کرکے 85 رنز بنا سکے اور محمد نواز نے ان کی وکٹیں اڑا دیں۔

محمد نواز نے اننگز کے 37 ویں اوور میں نیوزی لینڈ کے چھٹے بلے باز کو بھی آؤٹ کیا، اس مرتبہ گلین فلپس 3 رنزبنا کر ان کی وکٹ بنے۔

قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے اپنے 10 اوورز کے کوٹے میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مائیکل بریسویل 8 رنز بنا کر اسپنر اسامہ میر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اس وقت کیویز کا اسکور 220 رنز تھا۔

اش سودھی نے مچل سینٹنر کا صرف 7 رنز تک ساتھ دیا تاہم انہوں نے 22 گیندوں کا سامنا کیا، اس دوران نیوزی لینڈ کا اسکور 238 تک پہنچا، سودھی کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔

نسیم شاہ نے اپنی تیسری وکٹ ٹم ساؤدھی کی صورت میں حاصل کی اور انہیں کھاتا کھولنے کی اجازت بھی نہیں دی۔

سینٹینر نے 37 رنز بنا کر ٹیم کو معقول مجموعے تک پہنچایا تاہم آخری اوور میں وکٹوں کے درمیان تیز رننگ کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور کی پانچویں گیند پر 261 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر ٹم ساؤدھی نے پہلے ہی اوور میں فخر زمان کو صفر پر آؤٹ کرکے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹے بجادی۔

امام الحق بھی مشکلات کا شکار نظر آئے اور 12 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے دو وکٹیں گرنے کے بعد انتہائی محتاط انداز اپنایا اور 99 گیندوں پر 55 رنز کی شراکت قائم کی۔

.@babarazam258 and @iMRizwanPak rebuild after the loss of the openers 🏏#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/hMHWsjccAt

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 11, 2023

محمد رضوان 64 کے مجموعی اسکور پر سینٹینر کا شکار بنے، انہوں نے 50 گیندوں کا سامنا کرکے 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔

Pakistan are 83-3 at the halfway mark of the chase.#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/aN4KNQVeQ5

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 11, 2023

TAGGED:پویلین لوٹ گئےدوسرے ایک روزہ میچناقص آغاز
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دنیا کےچھوٹی جسامت کے نایاب خرگوش کی بقا کو شدید خطرات لاحق
Next Article کابل: وزارت خارجہ کے باہر خودکش دھماکہ، 20 افراد جاں بحق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کو 10 اپریل تک فنڈز ملنے کا امکان نہیں: ذرائع

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ 10اپریل تک الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے فنڈز ملنے کے…

April 8, 2023
پاکستانتازہ ترین

سندھ پر پھر سے پی پی پی کا راج: تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی میں 100 سے زائد نشستوں پر کامیاب

کراچی (ویب ڈیسک): ملکی انتخابی تاریخ میں عام انتخابات کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں 100…

February 10, 2024
پاکستانتازہ ترین

پشاور: ورلڈ بینک پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر ایجوکیشن اسپیشلسٹ ذاکر عباس مستعفی

پشاور (ویب ڈیسک): ورلڈ بینک پروجیکٹ میں مبینہ بےضابطگیوں پر ایجوکیشن اسپیشلسٹ ذاکر عباس مستعفی ہوگئے۔ایجوکیشن اسپیشلسٹ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر…

March 27, 2024
کھیل

ایل سلواڈور: فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک

سلواڈور (اسپورٹس ڈیسک): وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈور کے فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک اور…

May 21, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?