بیجنگ (ویب ڈیسک): گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 9 سالہ Yiheng Wang کا تعلق چین سے ہے اور اس نے سب سے کم وقت میں روٹیٹنگ پزل کیوب کو حل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس تقریب کا انعقاد ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کیا گیا اور سیمی فائنل میں Yiheng Wang نے 4.69 سیکنڈز میں کیوب کو حل کیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 9 سالہ بچے نے ایونٹ میں 3x3x3 کیوب کیٹیگری جیت کر فائنل میں 5.29 سیکنڈز اور 5.97 سیکنڈ کی اوسط کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
جبکہ 3x3x3 کیوب کو حل کرنے کا ریکارڈ وقت 3.47 سیکنڈ باقی ہے جو چین سے تعلق رکھنے والے Yusheng Du نے 2018 میں بنایا تھا۔