Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹریفک کا شور ہائی بلڈ پریشر کا باعث، امریکن تحقیق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > ٹریفک کا شور ہائی بلڈ پریشر کا باعث، امریکن تحقیق
صحت

ٹریفک کا شور ہائی بلڈ پریشر کا باعث، امریکن تحقیق

Published March 26, 2023
Tags: Featured انجنوں کی گڑگڑاہٹ، ہارن کا شور ٹریفک کے ہولناک منفی اثرات فشارِ خون بڑھاسکتی ہے قانون سازی کی جائے
Share
SHARE

بیجنگ (ہیلتھ ڈیسک): خبردار، اگر آپ مصروف روڈ اور ٹریفک کے شور والے علاقے کے قریب رہتے ہیں تو کچھ عرصے بعد یہ شور آپ کا بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے۔جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیالوجی (جے اے سی سی) کے مطابق ٹریفک کے شور اور بلڈ پریشر کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل کئی مطالعے و مشاہدے اس جانب اشارہ کرچکے ہیں۔ تاہم اس کی وجہ مزید جاننا ضروری ہے کہ آیا اس کی وجہ شور ہے یا گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں ہے۔

پیکنگ یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات اور عوامی صحت سے وابستہ ڈاکٹر جِنگ ہوانگ اور ان کے ساتھیوں کا دعویٰ ہے کہ انجنوں کی گڑگڑاہٹ، ہارن کا شور اور ٹریفک کی روانی آپ کا فشارِ خون بڑھاسکتی ہے۔

اس ضمن میں 40 سے 69 برس کے 240,000 ایسےافراد کا کئی برس تک مشاہدہ کیا گیا جنہیں ابتدا میں بلڈ پریشر لاحق نہ تھا۔ اپنی تحقیق میں انہوں نے یورپی ماڈل کو استعمال کیا جسے ’کامن نوائز اسیسمنٹ میتھڈ‘ کہا جاتا ہے۔

مسلسل 8 برس تک فالواپ کے بعد دیکھا کہ جو لوگ روڈ کے جتنا قریب رہتے تھے ان میں اسی تناسب سے بلڈ پریشر کا مرض پیدا ہوگیا۔ لیکن یہ بھی دیکھا گیا کہ ٹریفک کی آلودہ فضا نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم اس پوری تحقیق میں ٹریفک کے سمع خراش شور کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

اس تحقیق کے بعد رپورٹ کے مصنفین نے زور دیا ہے کہ عوام کو ٹریفک کے ہولناک منفی اثرات سے بچانے کے لیےقانون سازی اور مناسب اقدامات کئےجائیں۔ ان میں ڈرائیوروں کو شعور دیا جائے، شہری منصوبہ بندی اور سڑکوں کی بہتری پر بھی زور دیا گیا ہے۔

TAGGED:Featuredانجنوں کی گڑگڑاہٹ، ہارن کا شورٹریفک کے ہولناک منفی اثراتفشارِ خون بڑھاسکتی ہےقانون سازی کی جائے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انٹرنیشنل فرینڈلی فٹبال میچ:مراکش کی برازیل کو دوسری بار شکست
Next Article 9 سالہ بچےکا عالمی ریکارڈ قائم،کم وقت میں روٹیٹنگ پزل کیوب حل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں: بلاول

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔پیپلز پارٹی…

June 5, 2023
پاکستان

جسٹس فائز عیسیٰ کی جسٹس مسرت اور جسٹس احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنیکی سفارش

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں 2 ججز کی خالی نشستوں کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

May 1, 2023
کھیل

کرکٹ ٹیم میں کسی کھلاڑی کو شامل کرانے میں میرا کوئی کردار نہیں،محسن نقوی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایشیا کپ…

August 23, 2025
پاکستان

پاکستان میں پیدائش پر بچےکا ڈیجیٹل اندراج، برتھ رجسٹریشن کی فیس ختم

کراچی(ویب ڈیسک): پاکستان میں پہلی بار نوزائیدہ کی پیدائش پر اس کا ڈیجیٹل اندراج کیا گیا۔ترجمان چیف سیکرٹری سندھ کے…

August 10, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?