Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی میں نہم و دہم کے امتحانات: 505 مراکز قائم، امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذہوگا؛ چیئرمین میٹرک بورڈ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی میں نہم و دہم کے امتحانات: 505 مراکز قائم، امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذہوگا؛ چیئرمین میٹرک بورڈ
پاکستانتازہ ترین

کراچی میں نہم و دہم کے امتحانات: 505 مراکز قائم، امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذہوگا؛ چیئرمین میٹرک بورڈ

Published May 2, 2024
Tags: 505امتحانی مراکز چیئرمین سید شرف علی شاہ کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کئے گئے ہیں ل7 مئی 2024 ء سے شروع نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 505امتحانی مراکز میں منگل7 مئی 2024 ء سے شروع ہو رہے ہیں ۔ اس بات کا اظہار ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے جمعہ کے روز بورڈ کے کانفرنس ہال میں امتحانات کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر نوید احمد، ناظم امتحانات خالد احسان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال نہم و دہم جماعت کیلئے بورڈ کی طرف سے کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کئے گئے ہیں جن پر طلباء و طالبات کے امتحانی مراکز کا نام بھی پرنٹ کردیاگیا ہے ۔

اگر کسی اسکول کو آن لائن ایڈمٹ کارڈ نکالنے میں کوئی پریشانی آ رہی ہے تو اسکول سربراہان یا ان کے مجاز نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ بورڈ آفس میں کمرہ نمبر 24 سے ایڈمٹ کارڈ کی ;806870; حاصل کر سکتے ہیں ،مجموعی طور پر 3لاکھ 65ہزار102 طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے جبکہ بورڈ نے 505 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں جس میں طلباء کیلئے 266اور طالبات کیلئے239 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ، جس میں سرکاری اسکول اورنجی اسکول شامل ہیں اس دفعہ 19 حب امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں جو کراچی کے مختلف 18 ٹاءونز میں قائم کئے گئے ہیں وہاں پر بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے ۔

انہوں نے ناظم امتحانات اور دیگر افسران کو کہاکہ تمام امتحانی مراکز کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ امتحانات کے دوران امتحانی سینٹر کے باہر ہدایات آویزاں کریں کہ امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی ڈیوائس یا موبائل فون ملنے کی صورت میں اسے ضبط کر لیا جائے گا اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے نقل کا موادہر گز اپنے ساتھ نہ لائیں ہم نے فول پروف انتظامات کے حوالے سے کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز، ایڈیشنل آئی جی، ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول سندھ اور دیگر محکموں کو لیٹرز جاری کر دیئے ہیں تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بورڈ سے لیٹر جاری کئے جا ر ہے ہیں جس کے تحت ان مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی ہو گی اور ان کے اطراف میں کام کرنے والی فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی ۔

چیئرمین بورڈنے نے بتایا کہ امتحانات کی نگرانی کیلئے بورڈ آفس میں رپورٹنگ سیل قائم کیا جائے گا جہاں نقل کی روک تھام کیلئے بورڈ کی خصوصی ٹی میں رپورٹ کے حوالے سے اقدامات کریں گی ۔ امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لئے ایک موثر نظام تشکیل دیا گیا ہے اور یہ پرچے بورڈ کے افسران حب سینٹرز پر پہنچائیں گے جہاں سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ یا ان کا نمائندہ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مہر بند پرچے وصول کر کے اپنے امتحانی مرکز پہنچائیں گے اور جوابی کاپیاں اسکول سپرنٹنڈنٹ یا ان کا نمائندہ بورڈ میں جلد از جلد پہنچائیں گے ۔

ویجلینس آفیسر ہر امتحانی مرکز پر روزانہ کی بنیاد پر وقت امتحان سے آدھے گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پر پہنچے گا اور دوران امتحان پورا وقت وہاں پر رہ کر نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات اور نگرانی کرے گا ۔ روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ مرتب کر کے بورڈ میں قائم رپورٹنگ سیل میں جمع کرائے گا ۔ چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ ویجلینس آفیسر اپنی موجودگی میں مہر بند لفافے پر دستخط کرے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ضلعی انتظامیہ اور بورڈ کے ذریعے نقل پر قابو پانے کیلئے اجتماعی کاوش کر رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام اداروں سے تعاون حاصل کیا جا رہا ہے ۔ چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ بورڈ نے (کے الیکٹرک) انتظامیہ سے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی تحریری درخواست کی ہے تاکہ بچے اچھے ماحول امتحانات دے سکیں ۔

TAGGED:505امتحانی مراکزچیئرمین سید شرف علی شاہکمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کئے گئے ہیںل7 مئی 2024 ء سے شروعنہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نان بائیوں کا 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
Next Article اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہونگے: اقوام متحدہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

حج پروازوں کا آغاز؛ 2 فلائٹس کراچی اور 1 پروازلاہور سےحجاز مقدس روانہ

لاہور / کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ لاہور اور کراچی سے اللہ کے مہمان…

May 9, 2024
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کے دو جہاز یو اے ای اور ایک آذربائیجان سے خریدیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کےدو جہاز یو اے ای سےگورنمنٹ…

July 5, 2023
پاکستان

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایاگیا روٹ توڑنےکی…

October 25, 2024
پاکستان

کراچی حملہ:”گھر تباہ ہوگیا، باقی سب خیر “طرز کاوزیراعظم کا بیان

کراچی(ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس حملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا…

February 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?