لندن (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کے ٹانگ کی سرجری کی گئی ہے۔
سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کی لندن میں دائیں ٹانگ کی سرجری کی گئی، سرجری کے بعد سرفراز نواز کو اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ چلنے میں کافی تکلیف تھی جس کی وجہ سے آپریشن کرایا، ایک ماہ بعد دوسری ٹانگ کا بھی آپریشن ہوگا۔