Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی:اسلحہ لیکر چلنے والاگرفتارہوگا؛عوام ارد گردپرنظر رکھیں؛شرجیل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی:اسلحہ لیکر چلنے والاگرفتارہوگا؛عوام ارد گردپرنظر رکھیں؛شرجیل
پاکستان

کراچی:اسلحہ لیکر چلنے والاگرفتارہوگا؛عوام ارد گردپرنظر رکھیں؛شرجیل

Published February 20, 2023
Tags: Featured سخت اقدامات سندھ حکومت شرجیل میمن کراچی
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں سیکورٹی کے سخت اقدامات اور قانونی ٹریفک اصلاحات کا اعلان . صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ بالخصوص کراچی میں‌امن امان کی صورتحال کومانیٹر کرنے اور سیکورٹی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ اور کے پی او واقعے کی تفصیلات بتائیں‌.

انہوں نےواقعے کی شدید مذمت کی اور واقعے کے محرکات کا ذکر کرتے ہوئے سندھ حکومت کے فیصلوں سے آگاہی دی.

انہوں نےکہا کہ جائے وقوعہ کی حدود اور پسگردائی میں ٹریفک کے معاملے کو دیکھنا ہوگا . انہوں نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ روڈ وں پر کم از کم ایک لین آزاد رکھٰی جائے تاکہ پولیس کی بروقت نقل و حرکت کو یقینی بنایا جاسکے ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے وہاں باآسانی پہنچ سکیں ، ایمبولنس اور فائر برگیڈ کو آنے جانے مٰیں‌رکاوٹ نہ ہو.

وزیر اطلاعات نے میڈیا اداروں سے بھی حکومت اور انتظامیہ و اداروں کے ساتھ تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سنسنی پھیلانے سے گریز کرتے ہوئے ذمہ دار میڈیا کے طور پر حقائق کو ملکی سالمیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں‌معاون کے طور پر پیش کریں .

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں بالخصوص کراچی میں اگلے ہفتے سے سخت سنیپ چیکنگ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں.

انہوں نے کہا کہ اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیاں اور اپنے نام پر رجسٹریشن کے بغیر چلنے والی گاڑیاں موقع پر ضبط کرلی جائیں‌گی اور اس میں کسی کو بھی کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی .

انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایک ہفتے کے بعد کسی کو بھی اسلحے کی نمائش کرنے ، اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی . کسی کو بھی گاڑی میں یا کسی اور عوامی مقام پر اسلحہ کے ساتھ دیکھا گیا تو اسے فوری طور پر گرفتار کرلیاجائے گا.

ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون میں‌اسلحے کی نمائش اور اسلحہ لیکر چلنے پر مکمل طور پر پابندی ہے ، اس لیے ماسوائے پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کے افراد کے علاوہ کسی کو بھی اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں‌ہوگی جبکہ پولیس، رینجرز اور دیگر فورسز کے افرادکو بھی بغیر وردی اسلحہ کی نمائش یا اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ، حتیٰ کہ سیکورٹی گارڈز کو بھی اسلحے کی نمائش یا اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی.

صوبائی وزیر نے عوام سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور اپنے آس پاس کسی بھی مشکوک چیز، تھیلے ، بوری، مشکوک گاڑی یا کسی مشکوک شخص کو دیکھیں یا کوئی مشکوک حرکت ہوتے دیکھیں تو فوری طور پر پولیس مددگار کے نمبر 15 پر اطلاع دیں .

انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آپ اپنی کوئی بھی جائیداد فروخت یا کرایہ پر دیں تو لازمی طور پر قریبی تھانے پر اطلاع دیںِ.

TAGGED:Featuredسخت اقداماتسندھ حکومتشرجیل میمنکراچی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیراعلیٰ سندھ نےصوبے کی6 جامعات میں وائس چانسلرز کا تقررکردیا
Next Article پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

ویڈیوز

وہیل مچھلی تنہائی میں گیت گنگناتی ہے، آسٹریلوی حیاتیات دان کی تحقیق

برسبن (ٹیک ڈیسک): ماہرین نے کہا ہے کہ بالخصوص ہمپ بیک وہیل، جب تنہا ہوتی ہیں تو وہ گیت نما…

February 21, 2023
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

وی پی این حرام تو موبائل بھی حرام ہے: اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر طارق جمیل کا ردعمل

کراچی (ویب ڈیسک): نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا…

November 17, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

50 سال میں بھیجا گیا پہلا روسی مشن ناکام، چاند سے ٹکرا کر تباہ

ماسکو (ٹیک ڈیسک): 5 دہائیوں میں پہلی بار چاند پر بھیجے جانے والا روس کا خلائی مشن ناکام ہو گیا…

August 20, 2023
انٹرٹینمنٹ

میرے پاس وقت ہی نہیں، روزانہ صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں، ساحر لودھی کا ٹرولنگ کرنیوالوں کو جواب

کراچی (شوبز ڈیسک): اداکار و میزبان ساحر لودھی نے کہا ہے کہ میرے پاس اپنی ذات کیلئے وقت ہی نہیں،…

August 10, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?