Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بار کونسلز کاجج کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز کا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بار کونسلز کاجج کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز کا فیصلہ
پاکستان

بار کونسلز کاجج کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز کا فیصلہ

Published February 22, 2023
Tags: Featured آڈیو پی بی سی جج کے خلاف ریفرنس دائر مس کنڈکٹ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وکلا کی اعلیٰ تنظیمیں، سپریم کورٹ کے موجودہ جج کے خلاف ریفرنس دائر کریں گی جو حال ہی میں لیک ہونے والی آڈیو میں مبینہ طور پر ایک کردار ہیں۔ایک ملکی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں وکلا کی سب سے بڑی ریگولیٹری باڈی پاکستان بار کونسل (پی بی سی)، تمام صوبائی بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت جج کے ’مس کنڈکٹ‘ پر سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کے سامنے 6 علیحدہ علیحدہ ریفرنسز جمع کرائے گی۔

اس بات کا فیصلہ پی بی سی کے وائس چیئرمین ہارون الرشید اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد بار کونسلز نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد حسن رضا پاشا نے میڈیا کو بتایا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مس کنڈکٹ پر سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے ریفرنسز دائر کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ریفرنسز آئندہ ہفتے تک دائر کر دیے جائیں گے،اگر سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے ریفرنسز کی سماعت نہ کی گئی تو وکلا کی تنظیمیں اپنی اگلی حکمت عملی ترتیب دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بار کونسلز کا مطالبہ ہے کہ مذکورہ جج، جوڈیشل کونسل کی کارروائی کا سامنا کرنے کے بجائے استعفیٰ دیں۔حسن رضا پاشا نے کہا کہ بار کونسلز کو ججوں کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، وہ صرف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کو طلب کر سکتے ہیں، جن کی آواز لیک ہونے والی آڈیو کلپس میں شامل ہے۔

پاکستان بار کونسل کے سینئر عہدیدار اختر حسین نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ بار کونسلز کا اس معاملے سے تعلق ہے ’جس سے گریز نہیں کیا جا سکتا‘۔

حسن رضا پاشا نے کہا کہ عابد زبیری کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کا موقع دیا جائے گا لیکن اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تو پی بی سی مبینہ مس کنڈکٹ پر ایک باضابطہ نوٹس جاری کرے گی اور ان کا پریکٹس لائسنس منسوخ کر دے گی۔

خیال رہے کہ 16 فروری کو تین آڈیو کلپس لیک ہوئے تھے جس میں سے ایک کلپ میں پرویز الہٰی کو مبینہ طور پر جج سے بات کرتے ہوئے سنا گیا جن کے بینچ کے سامنے وہ چاہتے تھے کہ بدعنوانی کا مقدمہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

پرویز الہٰی کی آواز جج کو یہ بتاتے ہوئے سنی جاسکتی تھی کہ وہ ان سے ملنے آرہے ہیں، جس پر دوسری طرف کے آدمی نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ مناسب نہیں ہوگا لیکن سابق وزیر اعلیٰ پنجاب مصر رہے کہ وہ قریب ہیں اور بغیر پروٹوکول کے آرہے ہیں اور وہ سلام کرکے چلے جائیں گے۔

TAGGED:Featuredآڈیوپی بی سیجج کے خلافریفرنس دائرمس کنڈکٹ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بارکھان واقعہ: متاثرین کا لاشوں سمیت دھرنا ،جے آئی ٹی بن گئی
Next Article بالی ووڈ کے کنگ خان اب ‘جوان” بنیں‌ گے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیل فلسطین تنازع کو روکنے کیلئے امریکا نے چین سےمدد مانگ لی

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکا نے فلسطین اور اسرائیل تنازع کو روکنے کیلئے چین سے مدد مانگ لی ہے۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی…

October 15, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کرو؛جماعت اسلامی

نیو کراچی (نجات نیوز) نیو کراچی میں سندھی ہوٹل پر جماعت اسلامی کے رہنما محمد یوسف کی قیادت میں سینکڑوں…

December 26, 2022
پاکستان

حکومت نےحاتم طائی کو مات دیدی: پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم…

October 1, 2023
انٹرٹینمنٹ

نئی فلم کے بڑے میاں اکشے کمارشوٹنگ کے دوران زخمی

اسکاٹ لینڈ(شوبز ڈیسک): بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اپنی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی…

March 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?