خیرپور میرس (ویب ڈیسک): چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نہیں مانتے کہ ملک میں انصاف کا کوئی ادارہ ہے۔خیر پور میں ایک تقریب سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ ادارے میں چند افراد ضد پر اتر آئے ہیں، سیاست کر رہے ہیں،اگر سیاست کرنی ہے تو تیاری پکڑیں ہم اپ کا سیاست میں مقابلہ کریں گے، ان کٹھ پتلیوں کو جواب دیں گے، تخت لاہور میں بیٹھ کر ان غیر جمہوری قوتوں کو جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان ہی عدالتوں کی وجہ سے قائد عوام کو پھانسی پر چڑھایا گیا، انہیں شرم نہیں آئی، خیال نہیں آیا، ہم نہیں مانتے کہ اس ملک میں کوئی انصاف کا ادارہ ہے، آج تک کسی جج نےشہید ذوالفقار علی بھٹو کا کیس نہیں سنا، ججز جو مشرف کےساتھ ملی بھگت کر کے 11 سال کی آمریت کی اجازت دیتے ہیں، جب بےنظیر شہید ہوئیں تو ججز کو غیرت نہیں آئی کہ انہیں انصاف دیں۔
آج گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں پاکستان کے پہلے پھیپڑوں کی پیوندکاری کے شعبے کاافتتاح اورملک کی پہلی ہیلتھ سٹی اورپبلک فارماسوٹیکل انڈسٹری کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھا، جس کی بدولت پاکستان کے عوام کومہنگا ترین علاج بلکل مفت اورادویات کی درآمدات پراربوں روپے کی بچت بھی ہوگی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گمبٹ میں پاکستان کے پہلے پھیپھڑوں کی پیوندکاری کے شعبے کا افتتاح کردیا، اس موقع پر انھوں نے ملک کی پہلی ہیلتھ سٹی اور پہلی فارما سوٹیکل انڈسڑی کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔@BBhuttoZardari pic.twitter.com/5NkSCK8vYB
— PPP (@MediaCellPPP) April 5, 2023
بلاول نے کہا کہ میں عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے تیار ہوں، نہ میں اپنے نانا اور نہ ہی والدہ کو انصاف دلاسکا، عمران خان اور سابق اسٹیبلشمنٹ مانتی ہے کہ انہوں نے آئین پر ڈاکہ مارا۔