کراچی (ویب ڈیسک) : سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے 25 ارب روپے کی آڈٹ رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر آڈٹ رپورٹ کے مطابق متاثرین کے نام پر راشن کے تھیلے اور دیگر سامان مہنگے داموں خریدا گیا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق اضلاع کو پانی نکالنے کے لیے اتنی مشینری نہیں بھیجی گئی جتنے بل کیے گئے۔