Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی: بار بار تبادلوں سے تنگ پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی: بار بار تبادلوں سے تنگ پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی
پاکستانتازہ ترین

کراچی: بار بار تبادلوں سے تنگ پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

Published April 6, 2023
Tags: ایس ایچ او راجا تنویر پولیس میں موجود منشی اور کلرک مافیا وکری چھوڑ دی تو بچے بھوکے مر جائیں گے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی پولیس کے کانسٹیبل نے بار بار تبادلوں سے تنگ آ کر خودکشی کر لی جس پر سٹی پولیس چیف نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔متوفی کانسٹیبل کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ کانسٹیبل نعمت اللہ محکمے میں اپنے ساتھیوں کو رشوت نہ دینے کی وجہ سے کیے جانے والے بار بار تبادلوں سے تنگ آ گیا تھا۔33 سالہ نعمت اللہ حبیب نے جمعرات کو صفورا کے قریب رحیم سوسائٹی میں اپنے گھر میں خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

سچل کے ایس ایچ او راجا تنویر نے جمعرات کو ڈان کو بتایا کہ آج کل ہر کوئی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہے، کانسٹیبل کو بھی ’مالی مشکلات‘ کا سامنا تھا اور اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

تاہم متوفی کانسٹیبل کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس میں موجود منشی اور کلرک مافیا ان کے بھائی کی موت کے ذمہ دار ہیں۔

ان کے بھائی نے ٹی وی چینلز کو بتایا کہ میرے بھائی نے بظاہر خودکشی کی تھی لیکن یہ ایک قتل تھا۔

کانسٹیبل کے بھائی نے بتایا کہ نعمت اللہ گلشن حدید میں رہتا تھا جہاں وہ بھی ساتھ تعینات تھے لیکن نعمت کو سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا پولیس میں منتقل کر دیا گیا، 35ہزار ماہانی تنخواہ کے ساتھ ان کا بھائی حدید سے سپر ہائی وے تک روزانہ 700 روپے صرف پیٹرول پر خرچ کرتا تھا تاکہ موٹر سائیکل چلا کر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ نعمت نے اپنے ساتھیوں سے واپس ٹرانسفر کی درخواست کی لیکن انہوں نے مبینہ طور پر اس سے رشوت طلب کی۔

بھائی نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے اخراجات کے سبب کانسٹیبل نعمت اللہ گلشن حدید سے صفورا کے قریب عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں شفٹ ہونے پر مجبور ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب منشی کو معلوم ہوا کہ میرا بھائی اپنے گھر کے قریب ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے، تو اس نے اسے قیوم آباد میں سی پی ای سی ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا۔

متوفی کانسٹیبل کے بھائی نے بتایا کہ ان کے بھائی نے اس وقت کے ایس ایس پی ملیر(انوسٹی گیشن) عرب مہر سے شکایت کی کہ اس کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے لیکن اس شکایت نے منشی کو مزید مشتعل کر دیا اور اس نے میرے بھائی کا سکھر تبادلہ کر دیا۔

بھائی کی موت پر غمزہ نوجوان نے کہا کہ میرے بھائی نے سوچا کہ اس کے پاس نوکری چھوڑنے یا اپنی زندگی ختم کرنے میں سے کوئی ایک آپشن ہے اور اس نے زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے بھائی کا خیال تھا کہ اگر اس نے نوکری چھوڑ دی تو اس کے بچے بھوک سے مر جائیں گے لیکن اگر اس نے خودکشی کی تو اس کے بچوں کو محکمہ سے کچھ رقم ملتی رہے گی۔

دریں اثنا، پولیس ترجمان نے ڈان کو بتایا کہ کراچی کے ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو نے پولیس اہلکار کی خودکشی کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی شرقی مقدوس حیدر کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔

کراچی پولیس چیف کے مطابق اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور اگر کوئی پولیس اہلکار اس معاملے میں پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

TAGGED:ایس ایچ او راجا تنویرپولیس میں موجود منشی اور کلرک مافیاوکری چھوڑ دی تو بچے بھوکے مر جائیں گے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 3 رکنی بینچ کےفیصلے پرعمل نہ کیا جائے، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور
Next Article یوکرین میں روسی جنگ روکنے میں مدد کیلیے فرانس کی چین کو اپیل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سینیٹ نے سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل منظور کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ نے منظور کرلیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی…

May 5, 2023
تازہ ترینکھیل

کراچی ٹیسٹ چوتھا دن: پاکستان کی دوسری اننگز میں2 وکٹ گرگئیں

کراچی (نجات نیوز): پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل ختم…

December 29, 2022
پاکستان

’ایس ایچ اوز کا اغوا حکومتی رسوائی کا سبب بنا، فوری بازیاب کرایا جائے‘، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (ویب ڈیسک): نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کی فوری…

October 13, 2023
پاکستانتازہ ترین

سندھ :کرمنلز کے خلاف گھیرا تنگ، ڈیٹا وفاقی اداروں کے حوالے

کراچی(ویب ڈیسک): سندھ پولیس نے وفاقی تحقیقاتی اداروں کو بھی سندھ کے کرمنلز کا ڈیٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا…

February 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?