Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آئین کی گولڈن جوبلی:10اپریل کویوم دستورمنانےکااعلان،قراردادمنظور
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آئین کی گولڈن جوبلی:10اپریل کویوم دستورمنانےکااعلان،قراردادمنظور
پاکستانتازہ ترین

آئین کی گولڈن جوبلی:10اپریل کویوم دستورمنانےکااعلان،قراردادمنظور

Published April 10, 2023
Tags: صوبائی خودمختاری عدلیہ کی آزادی و غیرجانبداری قرارداد متفقہ طور پر منظور یوم دستور ہر سال منایا جائے گا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔قرارداد وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان میں پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔قرارداد میں 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان کیا گیا ہے، یوم دستور ہر سال ملک بھر میں منایا جائے گا۔

PM @CMShehbaz presents Resolution during the Convention urging to uphold the Constitution and to ensure a bright future for people of Pakistan https://t.co/U3W2X9H03H pic.twitter.com/micUskjzbg

— National Assembly of 🇵🇰 (@NAofPakistan) April 10, 2023

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یوم دستور عوام اور ملک کے لیے آئین اور اس کی اہمیت سے آگاہ کرےگا، کنونشن ریاستی اداروں پر زور دیتا ہے کہ 1973 کے آئین پر مکمل عمل درآمد کریں ، ریاستی ادارے وہ تمام ضروری اقدامات کریں جن سے عوام کےحقوق اور مفادات کا تحفظ ہو، ریاستی ادارے وہ تمام ضروری اقدامات کریں جن سےدفاع کویقینی بنایا جا سکے۔

قرارداد میں 1973 کے آئین کی تیاری اور منظوری کی تاریخ اور ورثے پر فخرکا اظہار کرتے ہوئے آئین میں درج وفاقیت اور اختیارات کے تین ریاستی اداروں میں تقسیم کے ذکر کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قرارداد میں آئین میں درج عدلیہ کی آزادی و غیرجانبداری، صوبائی خودمختاری اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا اعادہ کرنے کے ساتھ آئین میں فیڈرل ازم کے اصول بالادست رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا1973 کے آئین میں مختلف اوقات میں ترامیم کی گئیں، ڈکٹیٹر شپ کے زمانے میں ترمیم کی گئیں لیکن آج بھی آئین زندہ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا یہ وہ آئین ہے جس کو 50 سال پہلے بنانے کے لیے سیاسی مخالفین مل بیٹھے تھے، آج جمہوریت کے لیے انتہائی اہم دن ہے، یہ کارنامہ تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا ایک چیف جسٹس نے بغیر پوچھے ڈکٹیٹر کو تین سال کی رعایت دے دی، پاکستان کو بچانے کے لیے ہم سب اکٹھے ہوئے، ایک سال ہوگیا اتحادی حکومت چل رہی ہے، ایک صاحب نے کہا یہ اتحادی حکومت ایک سال نہیں چلنا تھی، آپ نے کمال کر دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن میں ہر جماعت نے اپنے اپنے منشور کے ساتھ جانا ہے، 73 کے آئین نے ایک لڑی میں پرو رکھا ہے، مشکلات ہوں گی مگر ہم نے مل کر لڑنا ہے۔

TAGGED:صوبائی خودمختاریعدلیہ کی آزادی و غیرجانبداریقرارداد متفقہ طور پر منظوریوم دستور ہر سال منایا جائے گا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چیف جسٹس سمیت4 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
Next Article ہم سمجھےعدم اعتماد ہوگیا سازش ختم لیکن سازش آج بھی چل رہی ہے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے شدید جھٹکے

(ویب ڈیسک):ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور…

June 13, 2023
پاکستان

پانی کے وسائل کے پائیدار انتظام کے لیے مربوط انتظام اور موثر ڈیٹا سسٹم بہت اہم ہیں۔ احمد کمال

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان واٹر پارٹنرشپ (PWP) نے گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈیز سینٹر (GCISC) کے اشتراک سے پانی سے…

March 9, 2026
پاکستانتازہ ترین

عمران خان نیب میں پیش، اے ٹی سی سے 8 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 8 جون تک عمران خان کی…

May 23, 2023
پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی کا بے وفائی کرنے والوں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ الیکشن میں بے وفائی کرنے والوں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا…

August 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?