کراچی (ویب ڈیسک): منوڑہ کے سمندر میں ڈوبنے والے ایک اور نوجوان کی لاش نکال لی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روز منوڑہ کے سمندر میں 4 افراد پکنک منانے گئے تھے جو سمندر کی بے رحم موجوں کا شکار ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ڈوبنے والے 4 افراد میں سے 2 کی لاشیں گزشتہ روز نکال لی گئی تھیں جب کہ آج ایک اور لاش کو سمندر سے نکالا گیا ہے۔