Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ثاقب نثارکا بیٹا ٹکٹ کیلیے پیسے بٹوررہا ہے، چور کا بیٹا چور نکلا، مریم نواز
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ثاقب نثارکا بیٹا ٹکٹ کیلیے پیسے بٹوررہا ہے، چور کا بیٹا چور نکلا، مریم نواز
پاکستان

ثاقب نثارکا بیٹا ٹکٹ کیلیے پیسے بٹوررہا ہے، چور کا بیٹا چور نکلا، مریم نواز

Published May 1, 2023
Tags: Featured اب کہتے ہیں منظور نہ کیے جائیں پہلے کہتے تھے استعفے منظور کیے جائیں عمران خان کالی بالٹی سر پر رکھ کر نکل پڑتا ہے
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کا بیٹا ٹکٹ کے لیے پیسے پکڑ رہا ہے، چور کا بیٹا چور نکلا، ثاقب نثار بتاؤ پاناما کیس کے عوض تم نے کتنے پیسے لیے؟ماڈل ٹاؤن میں یکم مئی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فتنہ مزدوروں کے لیے ریلی نکال رہا ہے، میں کہوں گی تم صرف پاکستان کے خلاف سازش کرنا بند کردو مزدور کی مزدوری ٹھیک ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ترقی کی راہ میں میں صرف ایک شخص حائل ہے اور وہ ہے عمران خان، عمران خان سیاسی مخالف نہیں دہشت گرد ہے جو چاہتا ہے کہ میں جیت جاؤں یا ہار جاؤں ملک کو نہیں چلنے دوں گا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج ڈالر دو سو اسی روپے کا ہے تو اس کا ذمہ دار صرف عمران خان نہیں ہے بلکہ اس کا پورا گینگ ہے، اس گینگ کا سربراہ عمران خان اور گینگ کے ارکان میں ثاقب نثار اور جنرل (ر) فیض شامل ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ جب عمران خان کا 2014ء کا دھرنا ناکام ہوا اور نواز شریف کا جرم ثابت نہ ہوسکا تو جسٹس کھوسہ نے عمران خان کو کہا میرے پاس کیس لے کر آؤ میں نواز شریف کو نکالتا ہوں، نواز شریف کو نکالنے کا زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، آج پھر وہی عمل دہرایا جارہا ہے، عمران خان کا لانگ مارچ ، جیل بھرو تحریک غرض ہر حربہ ناکام ہوگیا تو اب نئی جوڈیشری اسٹیبلشمنٹ آگئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج ملک کو جو بھی مسائل درپیش ہیں اس کا ذمہ دار جسٹس مظاہر اکبر نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن کا سو موٹو نوٹس ہے، آج پاکستان میں معیشت کا برا حال ہے اور ترقی جام ہوچکی ہے، اسی لیے پی ٹی آئی الیکشن کی جلدی نہیں ان کو یہ جلدی صرف یہ ہے کہ ان کے ہوتے ہوتے الیکشن ہوجائیں ورنہ انہیں جتانے والا کوئی نہیں ہوگا۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ الیکشن کروانے سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ اسمبلی توڑی کیوں گئی؟ اصل سازش کا بھانڈا اس فتنہ خان نے خود پھوڑا اور کہا کہ جنرل (ر) باجوہ نے مجھے کہا کہ اسمبلیاں توڑ دو، بات یہ تھی کہ اسمبلی ٹوٹے گی اور سپریم کورٹ میں سہولت کار بیٹھے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ اس سازش کی وجہ سے جو سو موٹو لیے گئے اس پر صرف عوام اور سیاست دان نہیں بولے بلکہ سپریم کورٹ کے ججز بھی بولے، پہلے تو عوام کے سامنے یہ آنا چاہیے کہ جنرل (ر) باجوہ کے کہنے پر اسمبلی کیوں توڑی؟ پیچھے سے بیٹھ کر آج بھی ڈوریاں کون ہلا رہا ہے؟ وہ ثاقب نثار ہے جو پیچھے سے بیٹھ کر سازشیں کررہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ثاقب نثار کا بیٹا ٹکٹ کے لیے پیسے پکڑ رہا ہے، چور کا بیٹا چور، والد صاحب نے کیسی ٹریننگ دی ہوئی ہے، ابھی ریٹائر ہے جب یہ عوام کی کرسی پر بیٹھا تھا تو اس وقت کیا کیا ہوگا؟ ثاقب نثار مجھے بتاؤ کہ پاناما کیس کے عوض تم نے کیا لیا؟

انہوں نے کہ ثاقب نثار کی آڈیو آئی کہ مریم کو ٹھوک دو مار دو؟ ثاقب نثار کے بیٹے کی گفتگو سنی جو گالی دیئے بغیر بات نہیں کرتا، دنیا میں فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں اور یہاں فیصلے ساسوں اور بیٹوں کے کہنے پر ہوتے ہیں، ثاقب نثار اور عمران کا وکیل خواجہ رحیم کہہ رہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف پرچہ دیں گے، جتنے مرضی پرچے دو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمر عطاء بندیال کی ساس کہہ رہی تھی کہ عمران خان کے جلسے میں لاکھوں لوگ تھے، شہروں میں جاکر دیکھے کتنے لاکھوں لوگ بدعا کررہے ہیں؟ ذاتی گفتگو کسی کی باہر نہیں آنی چاہیے یہ ذاتی گفتگو نہیں تھی فیصلے کیے جارہے ہیں دیکھیں یہ ٹولہ یہ گینگ کس کو لانا چاہتا ہے، آج شہباز شریف جہاں جاتے ہیں لوگ پوچھتے ہیں عمران خان واپس تو نہیں آجائے گا؟

انہوں ںے کہا کہ عمر عطاء بندیال اور تین رکنی بنچ سے پوچھ رہی ہوں یہ کس لیے اور کس کے لیے کررہے ہو؟ یہ ایک گروہ ہے جو اگلی تقریروں کے لیے سب کررہا ہے، عمران خان کالی بالٹی سر پر رکھ کر نکل پڑتا ہے، مجھے بطور سیاسی شخصیت یہ دیکھ کر شرم آتی ہے یہ کالی بالٹی کبھی کسی نے نہیں دیکھی لیڈر سینہ تان کے کھڑے ہوتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ کس شخص کو دوبارہ ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں، اس کو پتا نہیں کہ نشہ کرکے کیا بولنا ہے؟ یہ پہلے کہتے تھے استعفے منظور کیے جائیں اور اب کہتے ہیں منظور نہ کیے جائیں، اس ملک کے مالک تم یا تمہارا منشیات زدہ دماغ نہیں بلکہ بائیس کروڑ عوام ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے نو سال نکال دو تو پیچھے کھنڈرات بچتے ہیں جو پچھلے 65 سال بچتے ہیں اس میں کسی نے کچھ کیوں نہیں کیا؟ وہ آتا ہے عمران خان تو گھڑیاں بیچنے کا کاروبار شروع کردیتا ہے، پنکی پیرنی علحیدہ سے دکان کھول لیتی ہے، جس کو چور چور کہا وہ صادق اور امین نکلا جن کو صادق اور امین کہا ان کی اولادیں بھی چور نکلی، اب آپ کو پتا چلا گاڈ فادر سسیلین مافیا کون ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ خود ہے ایک دوسرے کو ایکسپوز کریں گے، آپ جو مرضی کرلیں پارلیمینٹ قانون بناتی رہے گی، آپ کو پارلیمنٹ اور اس ملک کے آئین اور قانون کا فیصلہ ماننا پڑے گا، پارلیمنٹ اپنا فیصلہ منوا کررہے گی، اس ملک کا آئین اور پارلیمنٹ سپریم ہے۔

TAGGED:Featuredاب کہتے ہیں منظور نہ کیے جائیںپہلے کہتے تھے استعفے منظور کیے جائیںعمران خان کالی بالٹی سر پر رکھ کر نکل پڑتا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سپریم کورٹ: اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست اعتراضات لگاکر واپس
Next Article آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی التوا کا شکار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

آرٹیکل 63 اے کیس:پی ٹی آئی عدالتی کارروائی سے علیحدہ، وکیل سپریم کورٹ کے معاون مقرر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان نے آپ نے پھر ایک اور اعتراض اٹھادیا، سیاسی باتیں نہ کریں۔پی ٹی…

October 3, 2024
دنیاکاروبار

عالمی تنازعات کا فائدہ اسلحہ کمپنیوں کو: گزشتہ سال 632 ارب ڈالر کا جنگی ساز و سامان فروخت ہوا

(ویب ڈیسک): عالمی تنازعات اور جنگوں نے اسلحہ ساز کمپنیوں کی چاندی کر دی۔دنیا بھر میں جاری تنازعات، یوکرین روس…

December 6, 2024
پاکستان

وفاقی حکومت کا عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے…

March 28, 2023
کاروبار

کم طلب اورتیل کی زیادہ پیداوار، عالمی منڈی میں‌ قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان: توانائی ماہرین

کراچی (ویب ڈیسک): عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ آج…

January 9, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?