کراچی (شوبز ڈیسک): سندھی ڈراموں کی نامور اداکارہ شبیراں چنہ کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگئیں۔شبیراں چنہ کچھ دن قبل قاضی احمدکےقریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئی تھیں۔
شبیراں چنہ کو علاج کے لیے کراچی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شبیر اں چنہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے مرحومہ کی زندگی بچانے کے لیے بھرپورکوشش کی، اداکارہ شبیر اں چنہ کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔