Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دنیا پھرخطرے میں، 1 ارب افراد ہیضے کےخطرے سے دوچار؛ WHO
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > دنیا پھرخطرے میں، 1 ارب افراد ہیضے کےخطرے سے دوچار؛ WHO
صحت

دنیا پھرخطرے میں، 1 ارب افراد ہیضے کےخطرے سے دوچار؛ WHO

Published May 22, 2023
Tags: Featured ایک ارب لوگوں میں ہیضے پھیلنے کا خطرہ ہے کیسز میں اموات کی شرح بھی معمول سے کہیں زیادہ نگرانی کو بہتر بنا کر وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): دنیا کے 43 ممالک میں ایک ارب سے زائد افراد ہیضے کی بیماری کی وبا کے خطرے سے دوچار ہیں اس حوالے سے اقوام متحدہ نے الرٹ جاری کیا ہے۔اقوام متحدہ نے اس حوالے سے ایک الرٹ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 43 ممالک میں ایک ارب لوگوں میں ہیضے پھیلنے کا خطرہ ہے اگر اس سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور بچوں کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ہیضے کی وبا سے لڑنے کے لیے اتنے وسائل نہیں ہیں۔ اس متعدی بیماری سے لڑنے کے لیے فوری طور پر 64 ملین ڈالرز درکار ہیں اور اس میں تاخیر سے ہیضے کی وبا تباہ کن صورت اختیار کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک 24 ممالک میں ہیضے کی وبا پھیلنے کی اطلاع ملی ہے اور ڈبلیو ایچ او کا اندازہ ہے کہ 43 ممالک میں ایک ارب افراد ہیضے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارہ صحت گلوبل ہیضہ ریسپانس فورس کے منیجر ہنری گرے کا کہنا ہے کہ اس سال مئی سے قبل یہ تعداد 15 تھی تاہم اب تک صورتحال یہ پیدا ہوچکی ہے کہ جو ممالک ہیضے سے متاثر نہیں ہوئے تھے وہ بھی اس بار اس کا شکار ہو رہے ہیں اور ان کیسز میں اموات کی شرح بھی معمول سے کہیں زیادہ ہے۔

ہنری گرے نے ہیضے کے مرض میں اس خوفناک اضافے کی وجہ غربت، تنازعات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ آبادی کی نقل مکانی کو قرار دیا جس کی وجہ سے لوگ خوراک، پانی اور طبی امداد کے محفوظ ذرائع سے دور ہو جاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جن ممالک میں ہیضہ سے نمٹنے کے لیے وسائل دستیاب تھے وہاں یہ کم پھیلا ہے۔

گرے کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہیضے کی ویکسین کی تقریباً 3.6 کروڑ خوراکیں تیار کی گئی تھیں جب کہ اس سال 1.8 کروڑ سے زائد ہیضے کی ویکسین کی خوراکیں طلب کی گئی تھیں لیکن اب تک صرف 80 لاکھ ہی دستیاب ہوئی ہیں جس سے ہیضے سے بچاؤ کی مہم میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 سالوں میں ہیضے کے کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی لیکن 2021 سے اب تک اس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور رواں سال اب تک سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ملاوی اور موزمبیق ہیں جب کہ دیگر نو ممالک میں برونڈی، کیمرون، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، ایتھوپیا، کینیا، صومالیہ، شام، زیمبیا اور زمبابوے ہیں

واضح رہے کہ ہیضہ ایک جراثیم کی وجہ سے پھیلتا ہے جو کہ عام طور پر آلودہ خوراک یا پانی سے پھیلتا ہے یہ اسہال، قے کا سبب بنتا ہے اور بالخصوص چھوٹے بچوں کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔ بیماری سے صحت یاب ہونے کے لیے صاف پانی تک رسائی کو یقینی بنا کر نگرانی کو بہتر بنا کر وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

TAGGED:Featuredایک ارب لوگوں میں ہیضے پھیلنے کا خطرہ ہےکیسز میں اموات کی شرح بھی معمول سے کہیں زیادہنگرانی کو بہتر بنا کر وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سونے کے ورق میں‌لپٹا 21 ہزار روپےمیں فروخت کیا جانیوالا برگر
Next Article ڈالر کی پاکستان کیخلاف ٹرپل سینچری، 306 روپےمیں فروخت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندنیا

دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے: نیڈ پرائس

کراچی (ویب ڈیسک): امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان…

January 4, 2023
پاکستان

انتخابات: ہماری تیاریاں مکمل، مزید 8 ہزار لوگ حکومت سے مانگے ہیں؛ AIGکراچی

کراچی (ویب ڈیسک): ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل (آئی جی) کراچی خادم حیسن رند نے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے ہماری…

December 25, 2023
انٹرٹینمنٹ

ریحام خان نے شادیوں کی ہیٹرک کرلی، تصاویر جاری

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کرلی۔ سوشل…

December 23, 2022
پاکستان

ادارے آئینی دائرے میں رہ کر کام کریں:عارف علوی پر اسمبلی توڑنےاور اجلاس نہ بلانے کے دو مقدمات ہونگے: بلاول

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عارف علوی پر دو…

February 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?