کراچی (ٹیک ڈیسک): سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور فیس بُک سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی، ہزاروں صارفین کو اکاؤنٹ لاگ اِن کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈی ٹیکٹر سے معلوم ہوا کہ ایک ہزار سے زائد صارفین نے فیس بُک بندش کی شکایت کی اطلاع دی جبکہ 6 ہزار سے زائد صارفین کو انسٹاگرام اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
Around six hours after Facebook, WhatsApp and Instagram went down, service started coming back online, though coverage was still spotty. https://t.co/l0gyM00WVt
— CNN (@CNN) October 5, 2021
میٹا کی میسیجنگ سروس ایپ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے سروس ڈاؤن ہونے کی شکایت موصول ہوئیں۔
میٹا کا کہنا ہے کہ وہ سروس کی بندش کے حوالے سے بخوبی آگاہ ہیں۔
میٹا نے کہا کہ ہماری انجینئرنگ ٹیمیں اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے میں مصروف ہیں۔
انسٹاگرام اور فیس بُک سروس کی بندش کے بعد صارفین ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے بھی دیتے نظر آئے۔
ایک صارف نے کہا کہ ’انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی تصدیق کے لیے لوگ ٹوئٹر کا رخ کررہے ہیں‘