گڈاپ (ویب ڈیسک): گڈاپ میں درسانوچھنو لنک روڈ پر کیڈٹ کالج کے مین گیٹ کے سامنے مقامی لوگوں کو نظر انداز کرکے دوسرے صوبوں سے بھرتی کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی. مقامی لوگوں کو بھرتی کر کے ان کے ساتھ بدتمیزی کرنا اور اُنہیںتنگ کر کے بھاگنے پر مجبور کر کے دوسرے صوبوں سے اپنے لوگوں کو لاکر بھرتی کیا جاتا ہے۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما یعقوب خاصخیلی کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، جسے ہم برداشت نہیں کریں گے.
تفصیلات کے مطابق گڈاپ کے علاقے درسانو چھنو لنک روڈ کے قریب قائم کیڈٹ کالج کے مین گیٹ کے سامنے مقامی لوگوں کو روزگار نہ ملنے اور دوسرے صوبوں سے لوگوں کو بھرتی کرنے کے خلاف اور مقامی لوگوں سےناروا سلوک کے خلاف علاقہ کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق علاقہ معززین کالج انتظامیہ اور پرنسپل کے خلاف ہیں۔مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور مطالبات تسلیم ہونے تک مین گیٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا۔
سیاسی و سماجی رہنماؤں خاصخیلی یونین کے وائس چیئرمین یعقوب خاصخیلی، اعجاز فاروق خاصخیلی، ساجد غلام جوکیو اور دیگر نے کہا کہ کیڈٹ کالج کے پرنسپل اور انتظامیہ کے غیر ہمدردانہ رویے پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے کہ انہوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کیا۔ اور یہاں کے مقامی حقدار لوگوں کو بھگا کر دوسرے صوبوں سے اپنے لوگوں منگواکر اُنہیںغیر قانونی طور پر تعینات کیا جاتا ہے اور انہیں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ باہر سے لوگوں کو بھرتی کرکے مقامی لوگوں کا روزگار چھینا جا رہا ہے۔ہم یہ کبھی برداشت نہیںکریںگےکہ دیگر صوبوں کے لوگ یہاںآکر لگژری نوکریاں کر یں اور مقامی لوگوں کو بے روزگار کیا جا ئے۔