نئی دہلی (ویب ڈیسک): بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بارش کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس سے ہر جگہ پانی جمع ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 گھنٹے میں ایک سو 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث شہر کے کئی حصے ڈوب گئے۔
پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
بارش کی وجہ سے حادثے میں ایک خاتون جان سے بھی گئی، محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔