Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نیب ترامیم کیس:17غیرمنتخب جج پارلیمنٹ کی قانون سازی کوکیسے بدنیتی قرار دے سکتے ہیں؟ جسٹس منصور
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نیب ترامیم کیس:17غیرمنتخب جج پارلیمنٹ کی قانون سازی کوکیسے بدنیتی قرار دے سکتے ہیں؟ جسٹس منصور
پاکستانتازہ ترین

نیب ترامیم کیس:17غیرمنتخب جج پارلیمنٹ کی قانون سازی کوکیسے بدنیتی قرار دے سکتے ہیں؟ جسٹس منصور

Published August 31, 2023
Tags: 17 غیر منتخب جج منتخب پارلیمنٹ کی قانون سازی کو کیسے بدنیتی قرار دے سکتے ہیں؟
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ 17 غیر منتخب جج 25 کروڑ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کی قانون سازی کو کیسے بدنیتی قرار دے سکتے ہیں؟ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکی۔وفاق کے وکیل مخدوم علی خان نےکہا کہ قانون سازی میں ترمیم کی صورت میں قانون بدل جانے پر سپریم کورٹ نے ہمیشہ قانون ہی کی حمایت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نےکہا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ نیب ترامیم سے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہو رہے،لگتا ہےکہ اب آمدن سے زائد اثاثے رکھنا کوئی سنجیدہ جرم نہیں رہا۔

وکیل مخدوم علی خان نےکہا کہ قانون کی سختی کم کرنےکا مطلب مجرموں کی حوصلہ افزائی کرنا نہیں ہوتا، مختلف ادوار میں جرائم سے نمٹنےکے لیے مختلف طریقہ کار اپنائے جاسکتے ہیں،50 کروڑ روپے کی حد اس لیے مقرر کی گئی کیونکہ مختلف عدالتوں کی آبزرویشنز دی جاچکی تھیں۔

چیف جسٹس پاکستان نےکہ کہا اگر ہم 1999 سے اب تک پبلک سیکٹر میں دیکھیں تو گرواٹ نظر آئے گی، پی آئی اے کو دیکھ لیں، بجلی کی ترسیلاتی کمپنیوں کو دیکھ لیں، لائن لاسز پورے ملک میں 40 فیصد تک ہیں۔

وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ 2018 سے 2021 تک نیب تفتیش اور ریفرنسز کی مد میں 18 ارب روپے خرچ ہوئے، قانون کا ماضی سے اطلاق کرنے سے عوامی پیسے ضائع ہوں گے، ترامیم کے بعد 50 کروڑ سے کم پلی بارگین کرنے والا درخواست دے کر صاف شفاف ہوجائےگا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیا 18 ارب روپے خرچ کرنے سے سپریم کورٹ پارلیمان کو قانون سازی سے روک سکتی ہے؟ پلی بارگین کے عمل کو پارلیمنٹ نے اس لیے روکا کہ کچھ پلی بارگین کےکیسز میں دباؤ کا پہلو موجود تھا، پلی بارگین ختم کرانے والا کسی دوسرے قانون کی زد میں آ جائےگا،17غیر منتخب جج 25 کروڑ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کی قانون سازی کو کیسے بدنیتی قرار دے سکتے ہیں؟

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ترامیم میں کہیں نہیں لکھا کہ نیب سے واپس ہونے والا مقدمہ کہاں چلےگا؟ پچاس کروڑ سے کم والا پیسے واپس لےکر نیب کے اختیار سے ہی نکل گیا۔

چیف جسٹس نےکہا یہ سنجیدہ معاملہ ہےکہ 49 کروڑ کرپشن والا نیب سے بچ کر آزاد ہوجائےگا۔

وکیل خواجہ حارث نےکہا کہ نیب ترامیم سے سیکڑوں افراد کو کلین چٹ دی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مخصوص افراد کے لیے قانون سازی ثابت کرنےکا پیمانہ کافی سخت ہے، نئے قانون کے تحت بے نامی جائیداد رکھنا مسئلہ نہیں، ایسا کرنا ہے تو پھر معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثوں کو جرم کی کیٹیگری سے نکال دیں، یہ تو احتساب کی ریڑھ کی ہڈی تھی۔

عدالت نے کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔

TAGGED:17 غیر منتخب جج منتخب پارلیمنٹ کی قانون سازی کو کیسے بدنیتی قرار دے سکتے ہیں؟
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کنگ خان کی فلم ’جوان‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری، فلم 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی
Next Article میرپورخاص تعلیمی بورڈ :میٹرک کے امتحانی نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 95.81 فیصد رہا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: نومولود کی ٹانگیں جلنے کا معاملہ، ہسپتال کو آپریشنز سے روک دیا گیا، از سر نو تحقیقات ہوگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد کے نجی اسپتال میں نومولود بچی کی ٹانگیں جلنے کے معاملے میں اسلام اباد…

July 6, 2023
پاکستان

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی

(ویب ڈیسک):اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دے دی۔سپریم کورٹ میں…

March 28, 2024
پاکستان

بلوچستان: تربت کے علاقے نوانو میں دھماکہ،متعدد افراد زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک): تربت میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے نوانو میں…

September 2, 2025
پاکستانصحت

میو اسپتال لاہور :انجکشن کےمبینہ ری ایکشن سےمرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): میو اسپتال لاہور کے چیسٹ وارڈ میں ٹیکے کے مبینہ ری ایکشن سے جان کی بازی ہار…

March 10, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?