Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان پھر پولیو وائرس کے نشانے پر : مزید دو کیس رپورٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > پاکستان پھر پولیو وائرس کے نشانے پر : مزید دو کیس رپورٹ
صحت

پاکستان پھر پولیو وائرس کے نشانے پر : مزید دو کیس رپورٹ

Published October 6, 2023
Tags: Featured دونوں وائرس افغانستان کے پولیو وائرس سے مماثلت رکھتے ہیں
Share
SHARE

کوئٹہ – پشاور (ہیلتھ ڈیسک): ملک میں رواں برس کا تیسرا کیس سامنے آنے کے صرف ایک روز بعد ہی جمعرات کو ملک میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی پولیو لیبارٹری کے ایک عہدیدار کے مطابق بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی اور خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے حاصل کیے گئے سیوریج نمونوں میں خطرناک وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیوریج کے نمونوں میں پائے جانے والے دونوں وائرس افغانستان کے پولیو وائرس سے مماثلت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خلاف جاری مہم کی کامیابی کا تعین کرنے کے لیے کسی علاقے کے سیوریج کے پانی کے سیمپل بنیادی پیرامیٹر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی سے پتا چلتا ہے کہ اس علاقے میں بچوں کی قوت مدافعت میں کمی آئی ہے اور وہ اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے سنگین خطرے سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیو پروگرام ہر ماہ ملک بھر میں پولیو وائرس کی موجودگی کا پتا لگانے کے لیے 114 ماحولیاتی مقامات پر ٹیسٹ کر رہا ہے، زیادہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں میں نگرانی کو مزید بڑھانے کے لیے پاکستان پولیو پروگرام وقتاً فوقتاً متعدد مقامات سے اضافی سیوریج نمونے حاصل کر رہا ہے۔

پولیو ایک انتہائی متعدی اور لاعلاج مرض ہے جو بنیادی طور پر 5 سال سے کم عمر بچوں کو متاثر کرتا ہے، یہ وائرس اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے، وہ مستقل معذوری یا بعض صورتوں میں موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

پولیو وائرس سے بچوں کے حفاظت کا سب سے مؤثر طریقہ ویکسینیشن ہے، پولیو ویکسین لاکھوں بچوں کو خطرناک وائرس سے بچا رہی ہے اور اس کی وجہ سے دنیا کے تقریباً تمام ممالک پولیو سے پاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا تھا جب کہ یکم اگست کو بھی ضلع بنوں میں ہی پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا تھا جہاں 3 سالہ بچہ پولیو وائرس کی وجہ سے مفلوج ہو گیا تھا۔

اس سے قبل مارچ میں پاکستان میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس بھی اسی ضلع سے رپورٹ ہوا جہاں 3 سالہ بچہ مستقل معذوری کا باعث بننے والے وائرس کا شکار ہوا۔

سال کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ جنوبی خیبرپختونخوا میں 7 اضلاع ہیں، جن میں ڈیرہ اسمٰعیل خان، لکی مروت، ٹانک، بنوں، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان شامل ہیں، جہاں یہ وائرس موجود ہے، ان علاقوں میں ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ علاقے 2022 میں بھی پولیو وائرس کا مرکز تھے، جہاں گزشتہ سال 20 کیسز جنوبی خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے تھے، ان میں سے 17 متاثرہ بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان، 2 کا تعلق لکی مروت اور ایک کا جنوبی وزیرستان سے تھا۔

اگست میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا تھا کہ جنوری 2021 سے اب تک تمام رپورٹ شدہ تمام کیسز کا تعلق جنوبی خیبر پختونخوا کے پولیو سے متاثرہ سات اضلاع سے تھا۔

یاد رہے کہ غیر ملکی وفود نے 2022 میں پولیو کےخاتمے کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے کی گئی پیش رفت کو سراہا تھا اور امید ظاہر کی تھی کہ 7 اضلاع میں موجود پولیو وائرس کا خاتمہ جلد ممکن ہوگا۔

رواں برس جنوری میں کراچی کے بعد ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور سے دو الگ الگ مقامات سے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، اور مزید دو نمونوں میں پولیو کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد حکام نے شہر کی 26 یونین کونسلوں میں ویکسی نیشن مہم شروع کی ہے۔

TAGGED:Featuredدونوں وائرس افغانستان کے پولیو وائرس سے مماثلت رکھتے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومتی اقدامات عوام کے لیے بے سود: یوٹیلیٹی اسٹورز پر پھر چینی کا بحران
Next Article بلاول بھٹو زرداری اپنے دور کےکامیاب وزیر خارجہ رہے؛ شہباز شریف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

فلسطینی غزہ شہر کو خالی کردیں، حماس معاہدے پر اتوار کی شام تک دستخط کردے ؛ ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے…

October 3, 2025
پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کیس؛ زیر حراست 103افراد کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس میں زیر حراست 103افراد…

March 25, 2024
تازہ تریندنیا

افغانستان سے تیل نکالنے کیلئےطالبان کا چینی کمپنی سےمعاہد ہ

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان حکومت نے افغانستان سے تیل نکالنے کیلئے چینی کمپنی سے معاہد ہ کر لیا ہے…

January 8, 2023
پاکستان

گوادر:مسلسل 16 گھنٹے بارش نے تباہی مچادی، بجلی فراہمی معطل، 3 بند ٹوٹ گئے، سیلابی صورتحال

گوادر (ویب ڈیسک): گوادر میں مسلسل 16 گھنٹے کی بارش نے ہر چیز کو تباہ کرکے کر رکھ دیا جس…

February 28, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?