Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: غزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل، فاطمہ بھٹو اور ثانیہ مرزاسمیت شخصیات کا اظہار تشویش
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > غزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل، فاطمہ بھٹو اور ثانیہ مرزاسمیت شخصیات کا اظہار تشویش
پاکستانتازہ ترین

غزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل، فاطمہ بھٹو اور ثانیہ مرزاسمیت شخصیات کا اظہار تشویش

Published October 28, 2023
Tags: جس پر ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’یا اللہ رحم فرما‘ سماجی رہنما اور لکھاری فاطمہ بھٹو نیویارک ٹائمز اور بی بی سی جیسے بڑے خبر رساں ادارے حقیقت کو چھپارہے ہیں
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے ایک بار پھر شدید بمباری اور پورے غزہ میں انٹرنیٹ کی سروسز معطل ہونے کے بعد ملکی سمیت غیر ملکی شخصیات شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری کے بعد اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ غزہ کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، فون لائنز، انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کام نہیں کررہے، غزہ میں پہلے ہی مواصلات، توانائی، خوراک، پانی، ادویات کی شدید کمی تھی۔

اس دوران اسی دوران الجزیرہ کے صحافی نے خان یونس سے سیٹیلائٹ کے ذریعے رپورٹنگ جاری رکھی، انہوں نے بتایا کہ غزہ کے شہری تنہا ہیں، شدید بمباری ہورہی ہے، ہر طرف بلیک آؤٹ ہوچکا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے وزیر اعظم حمزہ یوسف نے ایکس پر لکھا کہ غزہ شدید بمباری کی زد میں ہے، ٹیلی کمیونیکیشن منقطع کر دی گئی ہے۔’

Gaza is under intense bombing.

Telecommunications have been cut.

We can't get through to our family who have been trapped in this war zone for almost 3 weeks.

We can only pray they survive the night.

How many more children have to die before the world says enough?

— Humza Yousaf (@HumzaYousaf) October 27, 2023

’میرا اپنے خاندان سے رابطہ نہیں ہورہا جو تقریباً 3 ہفتوں سے اس جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں، ہم صرف دعا کر سکتے ہیں کہ وہ رات کو زندہ رہیں اور کتنے بچوں کو مرنا ہے؟‘

سماجی رہنما اور لکھاری فاطمہ بھٹو نے سوال پوچھا کہ کیا نیویارک ٹائمز اور بی بی سی جیسے بڑے خبر رساں ادارے اس حقیقت کو چھپانے کے لیے تیار ہیں کہ الشفاء ہسپتال پر بمباری کی صورت میں اسرائیل ذمہ دار تھا؟

When Israel bombs Al Shifa hospital will @nytimes, @bbc and others be ready to wipe out the fact that it was them? That they blanketed Gaza in a communication black out to kill without disturbance? Will the @WhiteHouse claim no Palestinians were slaughtered in the dark? They are…

— fatima bhutto (@fbhutto) October 27, 2023

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا اسرائیل نے بغیر کسی مداخلت کے غزہ میں حملہ کرنے کے لیے مواصلاتی رابطے بند کیے ہیں؟ کیا وائٹ ہاؤس کہے گا کہ بلیک آؤٹ کے دوران کوئی فلسطینی مارا نہیں گیا؟

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں لکھا تھا کہ غزہ کے بچے ملبے تلے دب کر مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔

جس پر ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’یا اللہ رحم فرما‘

اس کے علاوہ کچھ سوشل میڈیا صارفین سماجی پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک سے غزہ کو فوری پر اسٹارلنک فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایلون مسک کا اسٹار لنک منصوبہ سیٹلائٹس کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سروس مہیا کرتا ہے، اس کا مقصد ان افراد کو تیز ترین انٹرنیٹ کی سروس مہیا کرنا ہے جو زمین کے دور دراز یا دیہی علاقوں میں رہتے ہیں جنہیں تیز انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔

ایک صارف نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ ’تمام لوگ ایلون مسک کو ٹیگ کریں تاکہ وہ غزہ میں اسٹارلنک ایکٹی ویٹ کریں، دنیا یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ اسرائیل غزہ میں کیا کر رہا ہے۔‘

TAGGED:جس پر ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’یا اللہ رحم فرما‘سماجی رہنما اور لکھاری فاطمہ بھٹونیویارک ٹائمز اور بی بی سی جیسے بڑے خبر رساں ادارے حقیقت کو چھپارہے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ مستعفی، ورلڈ بینک میں‌ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
Next Article یوسف زلیخا کا قصہ دہرایا گیا: روسی خاتون نےلے پالک بیٹے سے شادی کرلی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پنجاب: بیک وقت 20 کلو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری

لاہور (ویب ڈیسک): پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں 29 مارچ سے فی خاندان کو بیک وقت 20 کلو…

March 25, 2023
پاکستانتازہ ترین

وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

وزیرستان (ویب ڈیسک): سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئیں مختلف کارروائیوں…

March 11, 2023
پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا دھماکا، 1 شخص ہلاک

کوئٹہ (ویب ڈیسک): کوئٹہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران دو دھماکے ہوگئے۔پہلے کوئٹہ کے موتی رام روڈ پر دھماکا…

August 11, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی سیف سٹی پراجیکٹ؛ محفوظ شہری ماحول کیلیے ہماری کوششوں کو ظاہر کرتا ہے، وزیراعلیٰ

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سیف سٹی پراجیکٹ صرف کیمروں کے ذریعے…

August 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?