کراچی (ویب ڈیسک): لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔
پولیس نے عدالت میں پیشرفت کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مزید تین لاپتا افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق لاپتا شہری صدام، زاہد اور شاہ رخ پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاپتا شہری صدام، زاہد اور شاہ رخ فیروز آباد تھانے میں کسی مقدمے میں گرفتار ہیں۔
عدالت نے پولیس کی رپورٹ کے بعد لاپتا شہریوں کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔