Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آسٹریلیا کی تاریخی فتح، گلین ون ڈے میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹربن گئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > آسٹریلیا کی تاریخی فتح، گلین ون ڈے میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹربن گئے
کھیل

آسٹریلیا کی تاریخی فتح، گلین ون ڈے میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹربن گئے

Published November 8, 2023
Tags: Featured ان کو ٹانگ میں تکلیف بھی رہی چھکے اور چوکے مارنے کو زیادہ ترجیح دی
Share
SHARE

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک): ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے ناقابل یقین ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔میکسویل کی 128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔آسٹریلیا نے افغانستان کا 292 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 47 ویں اوور میں حاصل کیا۔

The fastest World Cup hundred. The first double-century for Australia in men's ODIs.

Glenn Maxwell has made history at #CWC23 ✨ pic.twitter.com/8fgwz9bWnC

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 7, 2023

گلین میکسویل کی 201 رنز کی اننگز کو ون ڈے کرکٹ کی بہترین اننگز کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔91 رنز کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد میکسویل نے ٹانگ میں تکلیف کے باوجود تنہا ہی گراؤنڈ میں چھکے چوکے مارے اور افغان بولرز کا بھرکس نکال دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by ICC (@icc)

میکسویل کی 201 رنز کی اننگز میں 10 چھکے اور 21 چوکے شامل تھے۔ وہ آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔آسٹریلیا ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم ہے، اس سے قبل بھارت اور جنوبی افریقا پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 291 رنزبنائے، ابراہیم زدران 129 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔ابراہیم زدران ورلڈکپ میں افغانستان کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔اس کے علاوہ رحمت شاہ 30 اور حشمت اللہ نے 26 رنزبنائے جبکہ عظمت اللہ 22 ، رحمان اللہ گُرباز 21 اور محمدنبی نے 12 رنز اسکور کیے۔ راشدخان 35 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کے 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز مایوس کن تھا، افغان بولرز کے سامنے آسٹریلوی ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور 69 کے مجموعی اسکور پر آدھی کینگروز کی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

ڈیوڈ وارنر 18، مچل مارش 24، لبوشین 14، ٹریویس ہیڈ اور جوش انگلس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 87 کے مجموعی اسکور پر گری جب اسٹوئنس 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ٹیم کا اسکور 91 رنز پر پہنچا تو مچل اسٹارک 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

91 رنز پر آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے، ایسے میں میکسویل اور کپتان کمنز نے ٹیم کی بیٹنگ کا سنبھالا اور 202 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

افغانستان کے خلاف قسمت بھی میکسویل پر مہربان رہی، ان کے دو آسان کیچز ڈراپ ہوئے جبکہ میکسویل کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا ، تاہم ریویو کے بعد وہ محفوظ رہے۔

قسمت کے ساتھ کا فائدہ اٹھا کر میکسویل نے ایسی اننگز کھیل دی جو مدتوں یاد رہے گی، ان کو ٹانگ میں تکلیف بھی رہی جس کی وجہ سے وہ دوڑ نہیں پارہے تھے لیکن انہوں نے چھکے اور چوکے مارنے کو زیادہ ترجیح دی۔

میکسویل اور کمنز کے درمیان 8 ویں وکٹ پر 202 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، اس شراکت میں کمنز کے صرف 12 رنز شامل تھے، بقیہ سارا اسکور میکسویل کا تھا۔گلین میکسویل نے چھکا مار کر ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شاندار جیت دلوادی۔

افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے پر میکسویل کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا 12،12 پوائنٹس کے بعد دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔

پاکستان پانچویں اور افغانستان 8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

TAGGED:Featuredان کو ٹانگ میں تکلیف بھی رہیچھکے اور چوکے مارنے کو زیادہ ترجیح دی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسموگ کی صورتحال گمبھیر: جمعے کو پنجاب میں چھٹی کا اعلان
Next Article اسرائیل کیخلاف کارروای نہ کرنے پر فلسطینی صدرپر قاتلانہ حملہ ،محافظ جاں بحق، خود محفوظ رہے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

مہنگائی اوربے وقعت نئے فیچرز ،سیکنڈ ہینڈ فونز خریدنےمیں اضافہ

میساچوسیٹس(ٹیک ڈیسک): قوتِ خرید میں کمی اور بے وقعت ٹیکنالوجی والے نئے فیچرز کے سبب لوگ ایسے سیکنڈ ہینڈ فونز…

February 14, 2023
کھیل

شان ولیمز کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار

(اسپورٹس ڈیسک): زمبابوے کے آل راؤنڈر شان ولیمز کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب…

November 28, 2024
دنیاصحت

ترکی:مسجد میں ورزش اور فٹنس کی کلاسوں کا آغاز؛ نمازیوں کی شرکت

انقرہ (ویب ڈیسک): ترکیہ کے شہر استنبول کی ایک مسجد میں نمازیوں کے لیے صبح دم ورزش اور فٹنس کی…

February 25, 2024
پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد شروع:پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اظہاردلچسپی کی درخواستیں 3 مئی تک طلب کرلی گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے اظہاردلچسپی کی درخواستیں 3 مئی تک طلب…

April 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?