Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسموگ کی صورتحال گمبھیر: جمعے کو پنجاب میں چھٹی کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اسموگ کی صورتحال گمبھیر: جمعے کو پنجاب میں چھٹی کا اعلان
پاکستانتازہ ترین

اسموگ کی صورتحال گمبھیر: جمعے کو پنجاب میں چھٹی کا اعلان

Published November 7, 2023
Tags: پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): نگران پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ کے پیشِ نظر جمعے کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔اسموگ نے لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر بنادیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 10 نومبر جمعے کو لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع ، گوجرانوالہ، وزیر آباد اور حافظ آباد کے اضلاع میں اسموگ کے پیشِ نظر چھٹی کا اعلان کر دیا۔محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 نومبر جمعے کو دفاتر اور اسکولوں کی چھٹی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جمعہ ہفتہ اتوار کو شادی گھر کھلے رہیں گے جبکہ پارک بند رہیں گے ، بیکریاں اور فارمیسیز ، ٹیک اوے ریسٹورنٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیکٹریاں بند نہیں کر رہے، اگر عام مزدور کا چولہا چار دن بند کریں گے تو مسئلہ ہو گا، ہم ایک چھٹی کا اعلان کر رہے ہیں اور بہت سوچ سمجھ کر رہے ہیں، جمعہ کو اسکولوں میں ویسے ہی آدھا دن ہوتا ہے، ہفتے کو مارکیٹیں بند ہوں گی، تاجرجمعہ کو مناسب سمجھیں گے تو بند کر دیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ بھارت میں جلائی جانے والی فصلوں کی باقیات کا سارا اثر پاکستانی پنجاب پر آرہا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ مقصد یہ ہے کہ اسموگ کو نیچے لے آئیں، ختم کرنا ممکن نہیں، بارش زیادہ ہوتی ہے تو اس سے بھی اسموگ پرفرق پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں نئی دلی میں بھی اسکول بند کیے گئے، سخت فیصلے انہیں بھی کرنے پڑے، ہم ان شہروں کو بھی مانیٹر کر رہے ہیں جہاں سخت اسموگ ہے، اگر آپ ان تین چار دنوں میں لاہور میں رہنا چاہتے ہیں تو گھروں میں رہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عوام ماسک ضرور پہنیں،بچوں اور بزرگوں کو ماسک ضرور پہنائیں۔

TAGGED:پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈکٹیٹروں کا راستہ روکا، اب مارشل لاء لگانا اتنا آسان نہیں؛ زرداری
Next Article آسٹریلیا کی تاریخی فتح، گلین ون ڈے میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹربن گئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

لیاقت پور میں چلتی ٹرین کی بوگیاں علیحدہ ہوگئیں، بڑے حادثے سے بچ گئی، ٹکٹ چیکر گر کر زخمی

لیاقت پور (ویب‌ڈیسک): لیاقت پور میں چلتی ٹرین کی بوگیاں علیحدہ ہوگئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق لیاقت پور میں بہاالدین…

March 24, 2024
پاکستان

ججز کو سیلاب متاثرین بحالی کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا

کراچی (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بنائی گئی نگران کمیٹیوں کے خلاف سندھ حکومت…

January 17, 2023
پاکستان

بھارتی اقدامات علاقائی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(ویب ڈیسک): چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج نے یوم استحصال کشمیر کے…

August 5, 2023
پاکستان

صحافی جان محمد مہرکے قتل کیس میں نامزد2 ملزمان گرفتار

سکھر (ویب ڈیسک): سکھر میں صحافی جان محمد کے قتل کیس میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔صحافی جان…

August 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?