بیجنگ (ویب ڈیسک): ایک چینی خاتون کو شادی شدہ ہونے کے باوجود فراڈ کے لیے 3 مردوں سے جعلی شادیاں کرنے پر گرفتار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ژو نامی چینی خاتون نے 3 مردوں سے جعلی شادی کرے تقریباً ایک لاکھ ڈالرز ہتھیائے۔
35 سالہ جعلساز خاتون جو کہ پہلے سےشادی شدہ ہیں اور ایک بیٹی کی ماں ہیں، نے دوسرے مردوں کو دھوکہ دینے کے مخصوص مقصد سے ڈیٹنگ کرنا شروع کی۔ یہ واضح نہیں ہے کہ خاتون کو مسلسل دکھاوے کی زندگی میں کس چیز نے مائل کیا کیونکہ چینی میڈیا کے مطابق ان کے شوہر کا اپنا کاروبار ہے اور خاندان کی مالی حالت اچھی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بات یقینی ہے جس نے عورت کو کئی سالوں تک چار شوہروں کو دھوکا دینے پر اکسایا، اور وہ ہے ان کا حقیقی شوہر جو ہمیشہ کام میں مصروف رہتا تھا اور اہلیہ کو زیادہ توجہ نہیں دیتا تھا۔
بھانڈا پھوٹنے پر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاتون کو دھوکہ دہی کے جرم میں کم از کم 10 سال قید کی سزا کا سامنا ہے، جیسا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے کم از کم 660,000 یوان (92,000 ڈالرز) کیلئے اپنے تین جعلی شوہروں کو دھوکہ دے چکی ہیں۔