Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جنگ بندی کے امریکی دعوے مسترد: غزہ میں کارروائی کسی وقفے کےبغیر جاری ہے اور رہے گی، اسرائیل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > جنگ بندی کے امریکی دعوے مسترد: غزہ میں کارروائی کسی وقفے کےبغیر جاری ہے اور رہے گی، اسرائیل
دنیا

جنگ بندی کے امریکی دعوے مسترد: غزہ میں کارروائی کسی وقفے کےبغیر جاری ہے اور رہے گی، اسرائیل

Published November 10, 2023
Tags: Featured امریکا جنگ بندی کے لیے اسرائیل کو مجبور نہیں کرسکتا
Share
SHARE

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس کے غزہ میں جنگ بندی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اس وقت بھی کسی جنگ بندی یا وقفے کے بغیر لڑائی جاری رکھی ہوئی ہے اور شرائط کی منظوری تک جاری رہے گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے عارضی جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے امریکا کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کا مطلب حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہو گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ جب تک حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کردیتا، جنگ بندی نہیں ہوگی اور اپنے اس مؤقف سے ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

نیتن یاہو نے اسرائیل کے غزہ پر حکمرانی یا سیکیورٹی کے نام پر طویل مدت تک اپنی فوجیں تعینات کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر قبضہ کرنا نہیں چاہتے۔ یر غمالیوں کی رہائی یا حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ البتہ غزہ میں جنگ کے دوران عام شہریوں کے انخلاء کے لیے راہداری کے قیام پر غور کرسکتے ہیں۔

جنگ کی مدت کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے جنگ کے لیے بغیر ٹائم ٹیبل کے اہداف مقرر کیے ہیں کیوں کہ ان اہداف کے حصول میں اندازے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطر اور امریکا کی ثالثی کے نتیجے میں اسرائیل غزہ میں یومیہ 4 گھنٹے کے لیے جنگ بندی کے لیے راضی ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ ان چار گھنٹوں میں شہریوں بالخصوص غیر ملکیوں کو جنگ زدہ علاقوں سے محفوظ مقام پر منتقلی میں مدد ملے گی جس کا روڈ میپ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ان چار گھنٹوں کی جنگ بندی کے وقت کا اعلان اُس دن جنگ بندی شروع ہونے سے تین گھنٹے قبل کیا جائے گا۔

اس حوالے سے امریکی حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ حماس اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر راضی ہوگئی تو اسرائیل بھی جنگ بندی کے دورانیے کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا تھا کہ امریکا غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل کو مجبور نہیں کرسکتا تاہم ہماری کوششوں سے اسرائیل غزہ میں جنگ کی حکمت عملی کے تبدیل کرنے پر راضی ہوگیا۔

TAGGED:Featuredامریکا جنگ بندی کے لیے اسرائیل کو مجبور نہیں کرسکتا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عوام پر ایک اور بجلی بم حملے کا امکان، صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
Next Article فلپائن میں‌انسانی میٹریس ڈومینوز کا گنیز ورلڈ ریکارڈزقائم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

کولمبیا میں شدید بارشیں، لینڈسلائیڈنگ: 18 افراد ہلاک، ایمرجنسی نافذ

میڈیلن- کولمبیا (ویب ڈیسک): کولمبیا میں شدید بارشوں سے ہونے والی لینڈسلائیڈنگ سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے…

January 13, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کمپنی کا اپنا وجود ختم، ایکس کمپنی میں ضم

نیویارک (ٹیک ڈیسک) : معروف سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اپنی ایک اور کمپنی میں ضم…

April 14, 2023
تازہ ترین

5 دہائیوں میں بھیجا گیا پہلا روسی مشن ناکام، چاند سے ٹکرا کر تباہ

(ویب ڈیسک): 5 دہائیوں میں پہلی بار چاند پر بھیجے جانے والا روس کا خلائی مشن ناکام ہو گیا ہے۔لونا…

August 20, 2023
پاکستان

عمران خان نے برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے مدد مانگ لی

لندن (ویب ڈیسک): پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے کہا…

August 21, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?