کراچی (ویب ڈیسک): نادرن بائی پاس کراچی میں سیلاب متاثرین کی بستی گلشن سید ٹینٹ سٹی پراینٹی انکروچمنٹ پولیس اور ایم ڈی اے انتظامیہ کی چڑھائی ،براہ راست فائرنگ. مقامی صحافیوں کے مطابق 2 بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
گلشن سید ٹینٹ سٹی پر ایم ڈی اے۔ گلشن معمار پولیس اوراینٹی انکروچمنٹ پولیس کی بڑی نفری نے بلڈوزرز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مکینوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 بچے ہلاک اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.
انتظامیہ کی اس شدید اور وحشیانہ کارروائی کے دوران کسی بھی ایمبو لنس سروس موجود رکھنے یا دیگر ریسکیو اقدامات تک نہیںکیے گئے .
آخری اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میں مقامی سماجی تنظیم کی ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے.
گلشن سید ٹینٹ سٹی میں ایم ڈی اے گلشن معمار پولیس اور انکروچمنٹ پولیس کے آپریشن میں زخمی ہونے والے بے گناہ افراد کو تشویشناک حالت میں خادمین سندھ فاؤنڈیشن کی ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا۔
گلشن ٹینٹ سٹی میں آپریشن تاحال جاری ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔