اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کووڈ ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق این سی او سی نے بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا جس کا مقصد دنیا بھر میں پھیلے گئے کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کی روک تھام کرنا ہے۔
حکام نے کہا بتایا کہ ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی، کووڈ ٹیسٹنگ کے لیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس قومی ادارہ برائے صحت فراہم کرے گا، اس وقت ملک کے بیشتر بڑے ائیرپورٹس پر کووڈ ڈائگنوسٹک کٹس موجود نہیں ہیں۔
حکام نے کہا کہ پاکستان میں اب تک کووڈ کے نئے ویرینٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم ایڈوائزری کے نتیجے میں اسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔