مٹھی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار مہیش کمار ملانی مسلسل دوسری بار جنرل نشست پر جیتنے والے پہلے اقلیتی رکن بن گئے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مہیش کمار ملانی نے تھرپارکر کے حلقہ این اے 2015 میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جے ڈی اے) کے امیدوار ارباب غلام رحیم کو شکست دی۔
مہیش کمار ملانی نے ایک لاکھ سے زائد جب کہ ارباب غلام رحیم نے 86 ہزار ووٹ لیے، تاہم تاحال مذکورہ حلقے کے حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔
مہیش کمار ملانی اس بار مسلسل دوسری مرتبہ جنرل نشست پر کامیاب ہونے والے پہلے اقلیتی امیدوار بنے ہیں، وہ 2018 کے انتخابات میں تھرپارکر سے ہی پہلی بار قومی اسمبلی کی نشست پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
مہیش کمار ملانی نے مسلسل دو بار جنرل نشت پر جیت کر بطور اقلیتی سیاست دان ایک نئی تاریخ رقم کردی۔