Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: این اے 88 خوشاب،پی ایس 18 گھوٹکی، پی کے 90 کوہاٹ پر دوبارہ پولنگ کا حکم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > این اے 88 خوشاب،پی ایس 18 گھوٹکی، پی کے 90 کوہاٹ پر دوبارہ پولنگ کا حکم
پاکستانتازہ ترین

این اے 88 خوشاب،پی ایس 18 گھوٹکی، پی کے 90 کوہاٹ پر دوبارہ پولنگ کا حکم

Published February 10, 2024
Tags: این اے 88 خوشاب پی ایس 18 گھوٹکی پی کے 90 کوہاٹ دوبارہ پولنگ کا حکم
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 خوشاب، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 18 گھوٹکی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 90 کوہاٹ کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پرتشدد واقعات کے باعث 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا اور متعلقہ حلقوں کے نتائج روک لیے گئے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق این اے 88 خوشاب میں 26 پولنگ اسٹیشنوں کے میٹریل کو ریٹرننگ افسر کے دفتر میں ہجوم نے جلایا تھا، ان پولنگ اسٹیشنوں میں 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔

#ECP pic.twitter.com/qRGNTG3b08

— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)🇵🇰 (@ECP_Pakistan) February 10, 2024

اسی طرح سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 18 گھوٹکی میں نا معلوم افراد نے 2 پولنگ اسٹیشنوں کا پولنگ میٹریل چھینا تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ایس 18 گھوٹکی کے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر بھی 15فروری کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔

خیبر پختونخوا میں پی کے 90 کوہاٹ کے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر بھی15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے، پولنگ میٹریل چھینے جانے یا ضائع کیے جانے کے باعث دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا، پی کے 90 کوہاٹ میں دہشت گردوں نے 15 پولنگ اسٹیشنوں کا میٹریل تباہ کیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان حلقوں کے نتائج کا اعلان 15 فروری کو پولنگ کی تکمیل کے بعد ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی تحقیقات کا حکم دے دیا، ریجنل الیکشن کمشنر کو تین دن کے اندر کمیشن کو تحقیقاتی رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

TAGGED:این اے 88 خوشابپی ایس 18 گھوٹکیپی کے 90 کوہاٹدوبارہ پولنگ کا حکم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شہباز،آصف ملاقات، مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائیں؛ زرداری کی پیشکش
Next Article الیکشن نہیں سلیکشن ہے۔ جو قابل قبول نہیں؛ سکھر میں جے یو آئی کا دھرنا شروع
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

فیصل آباد: مبینہ توہین مذہب کےالزام پرمتعدد گرجا گھرنذرآتش

فیصل آباد (ویب ڈیسک): صوبہ پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں توہین مذہب کے الزمات…

August 16, 2023
انٹرٹینمنٹپاکستان

کراچی آرٹس کونسل: تین روزہ چھٹا سندھ لٹریچر فیسٹیول اختتام پذیر

کراچی (شوبز ڈیسک): آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سندھ لٹریری فاﺅنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ تین روزہ ”چھٹا…

March 5, 2023
پاکستان

پنجاب اسمبلی میں 5 ہزار 446 ارب روپے کا بجٹ پیش، کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا

(ویب ڈیسک): پنجاب اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کردیا گیا۔جٹ تقریر کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر خزانہ…

June 13, 2024
پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں بھی شہریوں کو بھتے کی کالز اور دھمکیاں ملنا شروع،نمبر افغانستان اور ایران کا استعمال

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی شہریوں کو بھتے کی کالز اور دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔اسلام آباد…

March 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?