Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ایس ایل 9: افتتاحی میچ میں یونائیٹڈ نے قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پی ایس ایل 9: افتتاحی میچ میں یونائیٹڈ نے قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
کھیل

پی ایس ایل 9: افتتاحی میچ میں یونائیٹڈ نے قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

Published February 18, 2024
Tags: Featured آتش بازی کی گئی اور لیزر شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔
Share
SHARE

لاہور(ویب ڈیسک ): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ پر 195 رن بنائے، جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 19 ویں اوور میں 52 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے وین ڈر ڈوسن کی شاندار اننگ کی بدولت 195 رن بنائے۔

صاحبزادہ فرحان نے57 اور عبداللہ شفیق نے 28 رن کی اننگ کھیلی، ڈیوڈ ویسا 14 اور فخزمان 13 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وین ڈر ڈوسن 41 گیندوں پر 71 رن کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ٹائمل ملز نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 196 رن کا ہدف 19ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 41 گیندوں پر74 رن کے ساتھ ناقابل شکست رہے، شاداب خان کی اننگ میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

آغا سلمان 31 گیندوں پر 64 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، آغاسلمان کی اننگ میں 3 چھکےاور7 چوکے شامل تھے ۔

ان کے علاوہ الیکس ہیلز نے 36 اور کولن منرو نے 5 رن بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور سلمان فیاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان سپرلیگ کے 9 ویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں علی ظفر، عارف لوہار اور نتاشہ بیگ سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کی گئی اور لیزر شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔

پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

TAGGED:Featuredآتش بازی کی گئی اور لیزر شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جاپان کا نیا ایچ تھری راکٹ کامیابی کے ساتھ خلائی سفر پر روانہ
Next Article پاکستان میں ایکس (ٹوئٹر) کی سروسز بند، صارفین پریشان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندنیا

سعودی عرب: مکہ میں بنگلادیشی کو قتل کرنے پر 5 پاکستانیوں کے سر قلم

ریاض (ویب ڈیسک): سعودی عرب میں ایک کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مجرموں کو سزائے…

March 7, 2024
کھیل

ایک نیا سازشی بیانیہ:کیرئیر کےعروج پرکسی نےزہردیا؛عمران نذیر

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران نذیر نے حال ہی میں ایک دلچسپ کہانی شیئر کرتے…

March 24, 2023
انٹرٹینمنٹپاکستان

پیکا ایکٹ‌کےتحت کارروائیاں: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز اورصحافی پر مقدمات درج

پشاور (ٹیک ڈیسک): خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ پولیس نے مردان میں 6 ٹک…

August 27, 2025
پاکستانکاروبار

گردشی قرضے 3 کھرب ہوگئے:بجلی کمپنیاں صوبوں کو دینے کی تجویز

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت ایک تجویز پر غور کررہی ہے جس کے تحت پاور تقسیم کرنے والی 10…

February 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?