کراچی (ویب ڈیسک): گورنر ہاؤس کراچی میں سندھ کابینہ کی حلف برداری ہوئی جس میں 9 وزراء نے حلف لیا۔سندھ کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 9 وزراء سے حلف لیا۔جن وزراء نے حلف لیا ان میں شرجیل میمن، ناصر شاہ ، سعید غنی، سردار شاہ ، عذرا فضل، محمد بخش مہر، ضیا لنجار، جام خان شورو اور علی حسن زرداری شامل ہیں۔سندھ کے وزراء اور مشیران کو اُن کے قلمدان بھی تفویض کردیےگئے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق شرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایکسائز ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو محکمہ صحت اور بہبود آبادی کی وزارت دی گئی، ناصر شاہ کو محکمہ توانائی، منصوبہ بندی اور ترقیات کا قلمدان دیا گیا۔
سردار شاہ کومحکمہ تعلیم اور محکمہ مائنز اینڈ منرلز کا قلمدان تفویض کیا گیا۔ سعید غنی کو محکمہ بلدیات اور پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کاقلمدان سونپا گیا۔
جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی اور محکہ خوراک کا وزیر بنایاگیا ہے۔ ضیاء الحسن کو محکمہ داخلہ اور لاء، پالیمنٹری افیئرز کا قلمدان تفویض کیا ہے۔محمد بخش مہر کو زراعت، سپلائی اینڈ پرائز ، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا قلمدان دیا گیا ہے۔
علی حسن زرداری کو جیل خانہ جات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ ذوالفقار علی شاہ کو محکمہ کلچر، سیاحت اور آرکائیوز کا قلمدان دیا گیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اللہ بخش ڈنو کو محکمہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف کا مشیر مقررکیا گیا ہے، احسان الرحمان مزاری کو محکمہ انٹر پروونشل کوآرڈینیشن کا مشیر مقررکیا گیا ہے۔