Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارت: متنازع شہریت قانون کے خلاف آسام اور تامل ناڈو میں‌احتجاج، فورسز کے ساتھ جھڑپیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > بھارت: متنازع شہریت قانون کے خلاف آسام اور تامل ناڈو میں‌احتجاج، فورسز کے ساتھ جھڑپیں
دنیا

بھارت: متنازع شہریت قانون کے خلاف آسام اور تامل ناڈو میں‌احتجاج، فورسز کے ساتھ جھڑپیں

Published March 12, 2024
Tags: Featured آسام اور تامل ناڈو میں احتجاج شروع عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان متنازع شہریت قانون کے خلاف مودی کی حکومت
Share
SHARE

نئی دہلی (ویب ڈیسک): بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے قبل ہی نافذ کیے گئے متنازع شہریت قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ پیر کو قانون کے نفاذ کے بعد بھارت کی مشرقی ریاست آسام اور جنوبی ریاست تامل ناڈو میں احتجاج شروع ہوگیا تاہم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اور کسی قسم کے نقصان کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی میں مظاہرین نے کینڈل لائٹ مارچ کیا اور متنازع شہریت قانون کے خلاف نعرے لگائے۔

ادھر آسام میں مظاہرین نے قانون کی کاپیاں جلائیں اور رات گئے احتجاج کے دوران نعرے لگائے اور مقامی اپوزیشن جماعتوں نے ریاست بھر میں ہڑتال کی کال دی ہے۔

آسام میں سی اے اے کی مخالفت کرنے والے افراد کو خدشہ ہے کہ اس کی وجہ سے پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے بڑے پیمانے پر ہجرت ہوسکتی ہے جہاں سرحد پر دہائیوں سے اس حوالے سے تنازع چل رہا ہے۔

کیرالا کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ) نے بھی اس قانون کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کیرالا کے وزیراعلیٰ پینارائی ویجایان نے کہا کہ ریاست کیرالا اس فرقہ پرست اور تقسیم کرنے والے قانون کے خلاف متحد ہو کر کھڑی ہوگی۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کسی قسم کی کشیدگی، غیرقانونی اجتماع روکنے کے لیے حکام نے الرٹ ہوگئے ہیں اور حساس علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے کیونکہ 2019 میں دہلی میں خونریز احتجاج ہوا تھا۔

خیال رہے کہ مودی کی قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے متنازع شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) پیر کو نافذ کر دیا تھا، جس کا مقصد مسلم اکثریتی جنوبی ایشائی ممالک سے آنے والے غیرمسلم مہاجرین کو شہریت کے حصول میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

مذکورہ قانون کے خلاف 2019 میں بدترین احتجاج ہوا تھا اور مذہبی فسادات برپا ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں درجنوں مسلمانوں کو قتل کردیا گیا تھا اور اسی وجہ سےاس قانون پر عمل درآمد میں تاخیر کردی گئی تھی۔

TAGGED:Featuredآسام اور تامل ناڈو میں احتجاج شروععام انتخابات کی تاریخ کے اعلانمتنازع شہریت قانون کے خلافمودی کی حکومت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جے یو آئی نےسینیٹ کےضمنی الیکشن میں گیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا
Next Article بجلی بلوں میں KMC چارجز کی وصولی کیخلاف حکم امتناع میں توسیع
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ڈرون حملے سے روس کے کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی

ماسکو (ویب‌ڈیسک): روس کے حکام نے تصدیق کی کہ اتوار کے روز مغربی روس میں یوکرین کا ایک ڈرون مار…

August 24, 2025
دنیا

روس میں پیٹرول پمپ پر آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک

ماسکو (ویب ڈیسک): روس کے جنوبی علاقے میں پیٹرول پمپ پر آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے…

August 15, 2023
دنیا

فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر امریکا ناراض، یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان

واشنگٹن (ویب‌ڈیسک): امریکا نے اقوام متحدہ کےادارے یونیسکو سے علیحدگی اختیار کرنےکا اعلان کردیا۔اسرائیل مخالف جذبات کا پرچار کرنے کا…

July 23, 2025
کاروبار

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ :مہنگائی میں 44 فیصد اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات…

April 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?