Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان نےچین کے اسپیس کرافٹ کےذریعے چاند کی جانب اپنا پہلا سیٹلائٹ آئی کیو قمر روانہ کردیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاکستان نےچین کے اسپیس کرافٹ کےذریعے چاند کی جانب اپنا پہلا سیٹلائٹ آئی کیو قمر روانہ کردیا
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان نےچین کے اسپیس کرافٹ کےذریعے چاند کی جانب اپنا پہلا سیٹلائٹ آئی کیو قمر روانہ کردیا

Published May 3, 2024
Tags: Featured پاکستان لونر سیٹلائٹ روانہ کرنے والا دنیا کا چھٹا ملک پاکستان نے تاریخی سنگ میل عبور کرلیا چاند کی جانب اپنا پہلا سیٹلائٹ روانہ چین کے اسپیس کرافٹ کے ذریعے
Share
SHARE

کراچی (ٹیک‌ڈیسک): پاکستان نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے چین کے اسپیس کرافٹ کے ذریعے چاند کی جانب اپنا پہلا سیٹلائٹ روانہ کردیا، اہم مشن کی لانچنگ کے بعد پاکستان لونر سیٹلائٹ روانہ کرنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا۔ پاکستان کا تاریخی خلائی مشن جمعے کی سہ پہرچین کے ہنیان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کے مدارمیں بھیجا گیا، سیٹلائٹ کو چین کی شنگھائی یونیورسٹی، پاکستان کے انسٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اورسپارکو نے طویل اورصبرآزما مراحل کے دوران مل کر کرتیارکیا ہے،سپارکو ہیڈ کواٹرکراچی میں قد آدم اسکرین پرلانچنگ کے مناظرکو براہ راست دیکھنے والے حاضرین نےنعرہ تکبیراورپاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

ڈائریکٹرانسٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان سید شفاعت علی کانجی ٹی وی چینل سے گفتگومیں کہنا تھا کہ پاکستانی سیٹلائٹ مشن آئی کیوقمرسات کلووزنی ہے اور یہ خلائی مشن کم سے کم تین ماہ اورزیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک تحقیقی مقاصد کے لیے کارآمد ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی پرچم کے حامل تاریخی خلائی مشن قمرمیں دوہائی آپٹیکل کیمرے نصب ہیں،جو مختلف زاویوں سے چاند کی معلومات کو تصویری شکل میں گراؤنڈ اسٹیشن پرروانہ کریں گے، یہ معلومات تحقیقی عمل اورمستقبل میں چاند پربھیجے جانے والے مشنز کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔

سید شفاعت علی کا مزید کہنا تھا کہ چاند کے مدارمیں پہنچنے کے لیے بھیجا گیا آئی کیو قمر 3 لاکھ 84 ہزارکلومیٹر کا سفرطے کرے گا، آئی کیو قمر کا ڈیزائن انسٹیٹوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی(پاکستان)جبکہ چین،شنگھائی کی جیاوٹونگ یونیورسٹی کے علاوہ پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے تیارکیا گیا۔

ڈائریکٹرانسٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق آج تک 5ممالک روس،امریکا،چین،بھارت اورجاپان چاند پرمشن بھیج چکے ہیں، پاکستان چین کےساتھ تیکنیکی اشتراک کےذریعے اس اہم مشن کو سرکرنے والاچھٹاملک بن گیا۔

واضح رہے کہ چین کی قومی خلائی ایجنسی نے ایشیا پیسیفک اسپیس کوآپریشن آرگنائزیشن کے ذریعے چانگا 6 مشن سے آئی کیوب سیٹ کو قمری مدار میں چھوڑنے کا موقع رکن ممالک کو پیش کیا تھا، مکمل جائزہ لینے کے بعد تمام رکن ممالک میں سے پاکستان کی تجویز کوقبول کیا گیا تھا۔

انسٹیوٹ آف اسپیس پاکستان کے جنرل مینجر ثمرعباس کے مطابق قمری مدار سے چاند کی سطح اورزمین کی تصاویرکے لیے2کیمروں کے علاوہ آن بورڈ کمپیوٹر،تھرمل کنٹرول،ٹیلی میٹری اورٹیلی کمانڈ سمیت دیگرآلات نصب ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کیوب سیٹس چھوٹے مصنوعی سیارہ ہیں جو عام طور پر ان کے چھوٹے سائز اورمعیاری ڈیزائن سے نمایاں ہوتے ہیں،ان سیٹلائٹس کا وزن اکثر چند کلو گرام سے زیادہ نہیں ہوتا اورمختلف مقاصد کے لیے خلا میں تعینات کیا جاتا ہے، کیوب سیٹس کا بنیادی مقصد خلائی تحقیق میں سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی کی ترقی اور تعلیمی اقدامات میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مصنوعی سیارہ زمین کے مشاہدے،ریموٹ سینسنگ، ماحولیاتی تحقیق،مواصلات، فلکیات،اور ٹیکنالوجی سمیت وسیع پیمانے پر مشنوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، روایتی سیٹلائٹس کے مقابلے میں اپنےمحدود حجم کے سبب نسبتاً کم لاگت کی وجہ سے کیوب سیٹس یونیورسٹیوں اورتحقیقی اداروں کو خلائی مشنوں میں حصہ لینے اورسائنسی تحقیق، ترقی اورقیمتی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

قومی خلائی ادارے سپارکوحکام کے مطابق یہ مشن 8مئی کوچاند کے قریب پہنچ جائےگا اوربعدازاں کیمروں سے مدار، زمین اور چاند کی تصاویر لینے کے لیے قمری مدار میں گھومنا شروع کر دے گا، یہ چاند کی تحقیق کے لیےقمری مقناطیسی فیلڈ کا ڈیٹا بھی حاصل کرے گا۔

آئی کیوقمرمشن کے اہم مقاصد میں مستقبل میں چاند پرجانے کی منصوبہ بندی،عملے کیلیے روبوٹک مشنز کے دوران لینڈنگ سائٹس میں ممکنہ خطرات کی معلومات اوراس کے لیے درکاروسائل کی اہم معلومات مل سکے گی جبکہ چاند کی سطح سے حاصل کردہ تصاویر کا تجزیہ کرکے پاکستانی سائنسدان پانی،برف یا معدنیات جیسے ممکنہ وسائل کی نشاندہی کرسکیں گے۔

ان مراحل کے دوران گزرتے وقت کے ساتھ چاند کے سربستہ رازمثلاً کسی بھی تبدیلیوں کی نگرانی،ان کے اثرات اور ماحولیاتی عوامل کے بارے میں بصیرت فراہم ہوسکے گی۔

آئی کیوقمر کے ذریعے گہری خلائی تحقیق پاکستان کا ایک ایسا پہلا قدم ہے،جوتحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اوربہت حدتک سربستہ عوامل کو کھوجنے جیسے مواقعوں کی راہ ہموارکرےگا۔

TAGGED:Featuredپاکستان لونر سیٹلائٹ روانہ کرنے والا دنیا کا چھٹا ملکپاکستان نے تاریخی سنگ میل عبور کرلیاچاند کی جانب اپنا پہلا سیٹلائٹ روانہچین کے اسپیس کرافٹ کے ذریعے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومت کا ججوں کی تقرری کے طریقہ کار کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ
Next Article کپل شرما شو کی کامیڈین بھارتی سنگھ کےگردوں میں پتھری، جلدسرجری ہوگی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

بھارت میں ایک کروڑ روپے کمانے والے یوٹیوبر کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپہ

اتر پردیش - بھارت (ٹیک ڈیسک): محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ایک کروڑ روپے کمانے والے بھارتی یوٹیوبر کے…

July 18, 2023
پاکستانتازہ ترین

سچل گوٹھ ِمیں ڈکیتی: مزاحمت پر نوجوان قتل،مکینوں کااحتجاج

کراچی (نجات نیوز): سچل تھانے کی حدود بلاول شاہ نورانی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے نوجوان…

January 10, 2023
کاروبار

روس کا پاکستان کو مارچ کے آخر تک خام تیل برآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: روس نے پاکستان کو مارچ 2023 کے آخر تک خام تیل برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس…

January 20, 2023
پاکستان

رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب پر حملہ،فائرنگ میں ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور 3 زخمی

ڈہرکی (ویب ڈیسک): گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ سے…

March 16, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?