Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کون سے ممالک اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں؟
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > کون سے ممالک اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں؟
دنیا

کون سے ممالک اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں؟

Published May 11, 2024
Tags: Featured امریکا کے بعد جرمنی وہ دوسرا ملک ہے جو اسرائیل کو سب سے زیادہ فوجی سازو سامان فراہم کرتا ہے۔ برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شامل نہیں ہے خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی حکام کے مطابق اسرائیل کو جن ہتھیاروں کی فراہمی معطل کی گئی ہے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): امریکا اور اسرائیل ہتھیاروں اور بارودی مواد کی پابندی سے متعلق ایک دوسرے پر جوابی وار کررہے ہیں، اس دوران یہ جاننا بھی اہم ہے کہ کون سے ممالک اسرائیل کو کس قسم کے ہتھیار فراہم کرتے ہیں۔اسی حوالے سے کچھ پرانی خبروں کا جائزہ لیں تو صیہونی فوج کی جانب سے رفح پر حملے کی دھمکی کے بعد امریکا نے اسرائیل کو بارودی مواد کی کھیپ روک دی تھی جو اسرائیلی فورسز غزہ میں جنگ کے لیے استعمال کیے جارہے تھے، جس کے نتیجے میں 7 اکتوبر سے اب تک 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

جس کے بعد 8 مئی کو امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے پہلی بار اعلانیہ خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کے شہر رفح پر بڑا حملہ کیا تو وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے۔

اسرائیل طویل عرصے سے مشرق وسطیٰ میں امریکا کا قریبی اتحادی اور سب سے زیادہ اسلحہ حاصل کرنے والا ملک ہے، اس کے بعد جرمنی، اٹلی، برطانیہ، کینیڈا اور کئی دوسرے ملک بھی اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والوں میں شامل ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد اس سال کینیڈا اور نیدرلینڈز نے یہ کہتے ہوئے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک ہے کہ غزہ کی پٹی میں ان کے ہتھیاروں کے استعمال سے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔
یہ بات بھی واضح رہے کہ اسرائیل دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جسے امریکا نے اپنے جدید ترین جنگی طیارے ایف 35 فروخت کیے ہیں۔

امریکا
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی حکام کے مطابق اسرائیل کو جن ہتھیاروں کی فراہمی معطل کی گئی ہے، ان میں 1800 سے 2000 پاؤنڈز اور 1700 سے 500 پاؤنڈز کے بم شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں ڈالر ہے۔
تاہم اسرائیل کے لیے اربوں ڈالر مالیت کے امریکی ہتھیار بدستور پائپ لائن میں ہیں جن میں ٹینکوں کے گولہ بارود شامل ہیں۔
سن 2016 میں امریکا اور اسرائیل کے درمیان ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق 10 سالہ سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت امریکا 2018 سے 2028 کی مدت میں اسرائیل کو 38 ارب ڈالر کی فوجی امداد، امریکی فوجی آلات کی خرید کے لیے 33 ارب ڈالر کی گرانٹ اور میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے 5 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
اعداد وشمار کے مطابق 2019 سے 2023 کے دوران اسرائیل نے اپنی 69 فیصد فوجی خریداری امریکا سے کی ہے۔

جرمنی
امریکا کے بعد جرمنی وہ دوسرا ملک ہے جو اسرائیل کو سب سے زیادہ فوجی سازو سامان فراہم کرتا ہے۔
جرمنی نے 2023 میں اسرائیل کو 35 کروڑ ڈالرز سے زیادہ مالیت کے ہتھیار دیے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ تھے۔
ان میں سے زیادہ تر ہتھیار 7 اکتوبر کی جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل کی درخواست پر فراہم کیے گئے۔
تاہم جیسے ہی غزہ میں اسرائیل کی جنگ پر بین الاقوامی تنقید میں اضافہ ہوا تو جرمن حکومت نے اسرائیل کو جنگی ہتھیاروں کی برآمدات کم کردیں۔

اٹلی
اٹلی اسرائیل کو فوجی ہتھیار فراہم کرنے والا تیسرا اہم ملک ہے، اٹلی کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے 9 مئی کو تصدیق کی کہ اٹلی نے غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے نئی برآمدات کی منظوری روک دی ہے۔
اطالوی قانون کے تحت ان ممالک کو ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی ہے جو جنگ لڑ رہے ہیں اور جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
مارچ میں وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو نے کہا تھا کہ اسرائیل کو وہ ہتھیار برآمد کیے جا رہے ہیں جن کے معاہدوں پر پہلے سے دستخط ہو چکے ہیں لیکن ہتھیار یہ یقینی بنانے کے بعد بھیجے جا رہے ہیں کہ ان کا استعمال غزہ کے شہریوں کے خلاف نہیں ہو گا۔
صرف دسمبر میں اٹلی نے اسرائیل کو ایک ارب 30 کروڑ یورو مالیت کا اسلحہ بھیجا، جو 2022 میں اسی مہینے کے مقابلے 3 گنا زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اٹلی نے 23-2019میں اسرائیل کے درآمد شدہ ہتھیاروں کا 0.9 فیصد فراہم کیا، جس میں ہیلی کاپٹر اور بحری توپ خانے شامل ہیں۔
اطالوی قانون کے تحت ان ممالک کو ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی ہے جو جنگ لڑ رہے ہیں اور جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
برطانیہ
برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شامل نہیں ہے۔
امریکا کے مقابلے برطانیہ کی حکومت اسرائیل کو براہ راست ہتھیار نہیں دیتی بلکہ کمپنیوں کو لائسنس دیتی ہے کہ وہ امریکی سپلائی چینز، جیسے ایف – 35 جیٹ طیاروں کے پرزے فروخت کریں۔
گزشتہ سال برطانیہ نے اسرائیل کو سوا پانچ کروڑ ڈالر مالیت کا دفاعی سازوسامان فروخت کرنے کے لیے لائسنس دیے تھے، جو زیادہ تر گولہ بارود، ڈرونز، طیاروں اور ہیلی کاپٹر کے پروزوں سے متعلق تھے۔

TAGGED:Featuredامریکا کے بعد جرمنی وہ دوسرا ملک ہے جو اسرائیل کو سب سے زیادہ فوجی سازو سامان فراہم کرتا ہے۔برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شامل نہیں ہےخبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی حکام کے مطابق اسرائیل کو جن ہتھیاروں کی فراہمی معطل کی گئی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹیکساس:106 سالہ الفریڈ ’ال‘ بلیشکےنےاسکائی ڈائیو کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
Next Article آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا، احتساب عدالت نے کارروائی روک دی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

مخالفین بزدل لوگ ہیں، حسنین مرزا کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیل دائر

کراچی (ویب ڈیسک): گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے صاحبزادے بیرسٹر…

January 3, 2024
سائنس و ٹیکنالوجیصحت

جاپانی اور امریکی سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر طب کا نوبیل انعام جیت لیا

سوئیڈن (ٹیک ڈیسک): سوئیڈن کے کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ کی جانب سے رواں سال طب کے شعبے میں مشترکہ نوبیل انعام پانے…

October 6, 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج جاری ہے

کراچی (ٹیک ڈیسک): رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوہورہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان میں…

October 14, 2023
صحتویڈیوز

دنیا کی تاریخ میں‌پہلی بار آنکھ کا کامیاب ٹرانسپلانٹ، ڈاکٹرز بینائی کے لیے پُراُمید

نیویارک (ہیلتھ ڈیسک): امریکی ریاست نیویارک کے ماہر سرجنز نے دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آنکھ کا کامیاب ٹرانسپلانٹ…

November 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?