Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ہم کچھ کرتے نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ بس پتھر پھینکے جاؤ: چیف جسٹس
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ہم کچھ کرتے نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ بس پتھر پھینکے جاؤ: چیف جسٹس
پاکستان

ہم کچھ کرتے نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ بس پتھر پھینکے جاؤ: چیف جسٹس

Published May 13, 2024
Tags: Featured چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم کچھ کرتے نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ک درخواست گزار راجہ شیر بلال، ابرار احمد اور ایم آصف ذاتی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ غلط خبر پر کوئی معافی تک نہیں مانگتا اور نا ہی یہ کہتا ہے ہم سے غلطی ہوگئی جب کہ ہم کچھ کرتے نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ بس پتھر پھینکے جاؤ۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس سماعت کی جس دوران چکوال کے درخواست گزار کمرہ عدالت میں درخواست دائرکرنے سے ہی مکر گئے اور کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر نہیں کی۔

درخواست گزار راجہ شیر بلال، ابرار احمد اور ایم آصف ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت میں کہا کہ ہم نےسپریم کورٹ میں درخواست دائر نہیں کی، اس پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ کسی نے آپ کے نام اور رہائشی پتے کیسے استعمال کیے؟ کیا آپ بغیر اجازت درخواست دائرکرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے؟

درخواست گزار نے کہا کہ اگر آپ کی سرپرستی ہوگی تو ہم ایف آئی آر کٹوائیں گے،اس پر چیف جسٹس نے کہا ہم کیوں سرپرستی کریں؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ ٹی وی پربیٹھ کر ہمیں درس دیا جاتا ہے کہ عدالتوں کو کیسے چلنا چاہیے، پہلے ہم پر بمباری کی جاتی ہے پھر پیش ہوکر کہتے ہیں کیس ہی نہیں چلانا، ملک کو تباہ کرنے کے لیے ہر کوئی اپنا حصہ ڈال رہا ہے، سچ بولنے سے کیوں ڈرتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا غلط خبر پر کوئی معافی تک نہیں مانگتا اور نا ہی یہ کہتا ہے ہم سے غلطی ہوگئی ہے، غلطیاں تو جیسے صرف سپریم کورٹ کے جج ہی کرتے ہیں، بس فون اٹھایا اور صحافی بن گئے کہ ہمارے ذرائع ہیں ،کسی کے کوئی ذرائع نہیں۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم کچھ کرتے نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ بس پتھر پھینکے جاؤ، باہر ملک میں ایساہوتا تو ہتک عزت کےکیس میں جیبیں خالی ہوجاتیں۔

TAGGED:Featuredچیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم کچھ کرتے نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کدرخواست گزار راجہ شیر بلال، ابرار احمد اور ایم آصف ذاتیسپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئرلینڈ میں شاہین آفریدی سے تماشائی کی بدتمیزی، ویڈیو وائرل
Next Article ممبئی: طوفان کی شدت سے بل بورڈ گرگیا، 14 افراد ہلاک، 74 زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی: بگٹی خاندان نےڈی ایچ اے کو میدان جنگ بنایا،مرنے والے 5 افراد میں اکبر بگٹی کا پوتا بھی شامل

کراچی (ویب ڈیسک): ڈیفنس خیابان نشاط پر دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں اکبر بگٹی کے پوتے سمیت 5…

July 26, 2024
پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

لاہور (ویب ڈیسک): انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری…

November 2, 2024
انٹرٹینمنٹ

کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹا دیا گیا

کراچی (شوبز ڈیسک): یوٹیوبر عادل فاروق راجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ کبریٰ خان کے خلاف اپ…

October 11, 2023
دنیا

توہین قرآن: عراق میں مشتعل افراد نےسویڈن کا سفارتخانہ جلا دیا

بغداد (ویب ڈیسک): توہین قرآن کے معاملے پر عراقی دارالحکومت بغداد میں سیکڑوں مشتعل افراد نے دھاوا بولتے ہوئے سویڈن…

July 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?