Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ وفاق سے بھی زیادہ، 30 ارب روپےمختص کرنے کا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ وفاق سے بھی زیادہ، 30 ارب روپےمختص کرنے کا فیصلہ
پاکستانتازہ ترین

سندھ میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ وفاق سے بھی زیادہ، 30 ارب روپےمختص کرنے کا فیصلہ

Published May 29, 2024
Tags: 22 ارب روپے سے بڑھا کر 30 ارب روپے سال25-2024 کے اعلیٰ تعلیم کے بجٹ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تجویز کردہ سمری وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری
Share
SHARE

کراچی (ویب‌ڈیسک): سندھ حکومت نے مالی سال25-2024 کے اعلیٰ تعلیم کے بجٹ کو 22 ارب روپے سے بڑھا کر 30 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اپنی تجویز سمری کی صورت میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کردی ہے۔اس طرح سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے بھی زیادہ ہو جائے گا جبکہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 65 ارب روپے سے کم کرکے 25ارب روپے کیا جا رہا ہے۔

بجٹ تجاویز بنانے والے ایک وائس چانسلر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو صوبے کی جامعات کی مالی صورتحال کا بخوبی علم ہے اسی لیے سندھ میں بجٹ کو 22 ارب روپے سے بڑھا کر 30 ارب روپے کیا جا رہا ہے مگر اب صورتحال مختلف ہوگئی ہے کیونکہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن اس سال صوبوں کو بلکل بجٹ نہیں دے گی، گزشتہ برس اس کی جانب سے سندھ کی جامعات کو 13 ارب روپے دیئے گئے تھے جو اب نہیں ملیں گے اس لیے سندھ حکومت کو بجٹ میں مزید اضافہ کرنا پڑے گا کیونکہ صرف جامعہ کراچی اور جامعہ سندھ کا بجٹ 4 ارب روپے ہے جب کہ این ای ڈی اور مہران یونیورسٹی کا بجٹ 2 ارب روپے سے زائد ہے ۔

ادھر وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے صوبائی جامعات کو بجٹ نہ دینے کے خلاف سندھ بھر کی سرکاری جامعات کا اجلاس ٹندو جام زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے آج بدھ 29 مئی کو چار بجے طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ڈاکٹر فتح مری نے بتایا کہ سندھ میں 27 سرکاری جامعات ہیں اور سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ میں اضافے کے باوجود جب تک وفاقی گرانٹ نہ ملے اس وقت تک مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

TAGGED:22 ارب روپے سے بڑھا کر 30 ارب روپےسال25-2024 کے اعلیٰ تعلیم کے بجٹسندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تجویز کردہ سمریوائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عدت نکاح کیس؛ خاور مانیکا کا جج پر عدم اعتماد کا اظہار، PTIوکلا کا خاور مانیکا پرحملہ،جج نے کیس سننے سے انکار کردیا
Next Article ٹیلی کام کمپنیز کو شہریوں کی نگرانی کیلئے فون کال، ڈیٹا ریکارڈنگ سے روکنے کا حکم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پیسہ پھینک تماشہ دیکھ: کارساز حادثہ کےفریقین میں معاملات طے پاگئے، ورثا نے ملزمہ کو معاف کردیا

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے کیس میں فریقین کے درمیان معاملات…

September 6, 2024
پاکستان

پاک فوج میں بھرتی افغانیوں کا معاملہ: کیپٹن، لیفٹیننٹ و دیگران کو برطرف کردیا گیا، وزیر دفاع

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک فوج میں بھرتی افغان شہریوں کی برطرفی کا انکشاف…

March 19, 2024
پاکستان

نوشہرو فیروز: سول اسپتال کے سولر پلانٹ میں آتشزدگی، 108 پلیٹیں جل گئیں

نو شہرو فیروز (ویب ڈیسک): نوشہرو فیروز کے سول اسپتال کے سولر پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی سے 100 سے زائد…

August 10, 2025
پاکستان

صدر نے اجلاس نہ بلایاتو چیئرمین سینیٹ نے خودبلالیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ اجلاس نہیں بلایا تو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اراکین کی ریکوزیشن پر…

December 23, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?