Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم نے بجلی تین روپے فی یونٹ دینے کی مخالفت کردی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم نے بجلی تین روپے فی یونٹ دینے کی مخالفت کردی
پاکستان

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم نے بجلی تین روپے فی یونٹ دینے کی مخالفت کردی

Published July 10, 2024
Tags: Featured ہم نے اس کو بڑی مشکل سے بحال رکھا ہے اور حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اس کو بچالے
Share
SHARE

مظفر آباد(ویب ڈیسک ): سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے عوام کو تین روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکومت کو مستقبل کے سنگین نتائج سے آگاہ کردیا۔مظفر آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پہلے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر تین حصے تھے اب جموں اور کشمیر علیحدہ ٹیریٹری بن گئے ہیں، ہم اس وقت غیر یقینی صورت حال میں ہیں اور ہمارے مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کی دفعہ 257 کے مطابق ریاست کے حتمی مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی سے ہی ہوگا، شہبازشریف بتائیں عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پرجواعلان کیا مستقبل میں اس کے پیسے کون دے گا، تین روپے یونٹ بجلی کے لئے ایک مرتبہ فنڈ دیئے گئے ہیں اس کے بعد کیا ہوگا۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ اگراسی طرح تین روپے یونٹ کے حساب سے بجلی فروخت کی تو دوسال کے بعد آزاد کشمیرکے پاس تنخواہوں کے لئے بھی پیسے نہیں ہونگے۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اداروں کا کام معلومات فراہم کرنا ہے، فیصلے کرنا حکومت کا کام ہے، اب معلومات فراہم کرنے والے انتظامی فیصلے کرنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے تین لوگ شہید ہونے کے باوجودلاشیں اٹھا کراحتجاج نہیں کیا، ہم اس خطے کو بین لاقوامی سازشوں کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آزاد کشمیر کی حکومت عملی طور پر بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے بعد بجلی بارہ روپے یونٹ کرنے پرسب تیار تھے مگر پھر کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، وزیراعظم کوخبردار کرتا ہوں آپ سے اٹھاریوں ترمیم کے بعد کا اختیارچھنننے والا ہے، آزاد کشمیر سے پاکستان کی فوج نکل جائے تو کون آپ کا دفاع کرے گا۔

فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کسی کا مفتوحہ علاقہ نہیں البتہ کچھ لوگ سازش کر کے یہاں کے معاملات خراب کرنا چاہتے ہیں، بے غیرتی ہوگی کہ کنٹرول لائن پرتیتری نوٹ کھڑے ہوکرکہیں راستہ کھولو ہم نے مقبوضہ پونچھ سے آٹا لانا ہے، آزاد کشمیر حکومت میں شامل نون لیگ والوں کوکہہ رہا ہوں حکومت سے الگ ہوجائیں۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کا رقبہ پانچ ہزار مربع میل ہے، ہم نے اس کو بڑی مشکل سے بحال رکھا ہے اور حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اس کو بچالے۔

TAGGED:Featuredہم نے اس کو بڑی مشکل سے بحال رکھا ہے اور حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اس کو بچالے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مودی کی پیوٹن سے ملاقات پر یوکرینی صدر زیلینسکی پھٹ پڑے
Next Article عوام کو 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل ملے گا، پنجاب حکومت نے منظوری دیدی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

رادھیکا آپٹے نےبالی وڈ انڈسٹری میں پائی جانیوالی ہراسانی اور بے حسی کا راز فاش کردیا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے نے دوران حمل پیش آنیوالے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے بالی وڈ…

August 8, 2025
دلچسپ و عجیب

مردہ سمجھ کر دفن کیا گیا کتا قبر سے نکل کر مالکان کے پاس پہنچ گیا

یونگ چیون (ویب ڈیسک): جنوبی کوریا میں ’ہوسن‘ نامی ایک کتا جسے ٹرک کی زد میں آنے پر مردہ قرار…

July 22, 2024
کھیل

پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں…

February 7, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں فیس بُک اور انسٹاگرام سروس ڈاؤن

کراچی (ٹیک ڈیسک): سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور فیس بُک سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی، ہزاروں صارفین کو اکاؤنٹ لاگ…

June 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?