Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی جیسی غذائی قلت کی مہم شروع کر رکھی ہے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی جیسی غذائی قلت کی مہم شروع کر رکھی ہے
دنیا

اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی جیسی غذائی قلت کی مہم شروع کر رکھی ہے

Published July 10, 2024
Tags: Featured غزہ کے عوام انتہائی درجے کی غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں غذائی قتل کی ٹارگٹڈ مہم شروع کر رکھی ہے جس کے باعث بچوں کی اموات ہو رہی ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے 10 آزاد ماہرین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر فلسطینیوں کے خلاف غذائی قحط کی مہم شروع کر رکھی ہے جو کہ نسل کشی کی ایک قسم ہے اور جس کے باعث غزہ میں بچے بھوک و افلاس سے مر رہے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفارتی مشن نے یو این ماہرین کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ماہرین پر غلط معلومات پھیلانے اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے پروپیگنڈے کو عام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی اکتوبر 2023 سے شروع کی گئی فوجی مہم میں اب تک 33 بچے بھوک کے باعث جانوں سے ہاتھ دھوچکے ہیں جن میں سے زیادہ تعداد شمالی غزہ کے بچوں کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں اسرائیل نے زمینی کارروائیوں کو جنوبی غزہ تک پھیلایا ہے جس کے باعث محصور فلسطینوں کو امدادی خوراک کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے 6 ماہ کے شیر خوار بچے، 9 سالہ کمسن اور 13 سالہ لڑکے کی موت واضح کرتی ہے کہ بھوک و افلاس شمالی غزہ سے وسطی اور جنوبی غزہ تک پھیل چکی ہے۔

خان یونس میں زیر علاج ایک بچے کی والدہ نے خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ان کا بچہ بھوک کے باعث مر جائیگا، یہ بہت ہی افسوسناک صورتحال ہے کہ میں جنگ کی وجہ سے اپنے بچے کو کچھ بھی نہیں دے سکتی۔

اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ گلوبل مانیٹر انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن (آئی پی سی) نے بھی بھوک و افلاس سے متعلق خبروں کا تیکنیکی جائزہ لیا اور گزشتہ ماہ اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا کہ مسلسل جنگ اور امدادی خوراک کی فراہمی میں رکاوٹوں کی وجہ سے غزہ بدترین غذائی قلت کا شکار ہے۔

آئی پی سی کے مطابق غزہ میں 4 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد بدترین غذائی قحط سالی کا شکار ہیں، یعنی غزہ کے عوام انتہائی درجے کی غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے اسرائیلی مشن کا کہنا ہے کہ ہم غزہ پٹی میں امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اسی سلسلے میں حال ہی میں غزہ کو پانی فراہم کرنے والی لائنوں کے کنکشن کیے گئے۔

TAGGED:Featuredغزہ کے عوام انتہائی درجے کی غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عوام کو 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل ملے گا، پنجاب حکومت نے منظوری دیدی
Next Article امریکا کے جنگل میں خوفناک مخلوق دیکھ کر نوجوان دہشت زدہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندنیا

سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کو معافی نہیں ہونی چاہیے: محسن نقوی کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات

لندن (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں…

August 13, 2024
پاکستان

تحریک انصاف کے 35 ارکان ِقومی اسمبلی کےاستعفے منظور

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے۔ اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ…

January 17, 2023
انٹرٹینمنٹ

پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغازہوگیا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی تقریبات کا…

September 21, 2023
پاکستان

کراچی: سنگین مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کی زد میں آئے انسپکٹر کالجز آغا عدنان کی ڈسیپلن کمیٹی میں‌شمولیت سوالیہ نشان بن گئی

کراچی (ویب ڈیسک): ذرائع کے مطابق آغا عدنان، جو کہ پیپلز امن کمیٹی کے ترجمان کے طور پر جانے جاتے…

May 5, 2026
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?