لوزیانا(ویب ڈیسک): امریکا میں نوجوانوں کا ایک گروپ اس وقت دہشت میں آگیا جب اس نے جنگل میں ایک خوفناک مخلوق دیکھی جو کہ عوام میں big foot کے نام سے جانی جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوانوں نے فوراً خوف کے مارے پولیس کو اطلاع دی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے ’چمکتی آنکھوں والے بگ فٹ جیسی مخلوق دیکھی ہے۔
پولیس کے مطابق جنوبی لوزیانا کے ہائی اسکول کے فارغ التحصیل نوجوان کیساچی نیشنل فاریسٹ میں کیمپ لگا رہے تھے جب انہوں نے بِگ فُٹ کا مشاہدہ کیا۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ نوجوانوں نے جنوبی نیچیٹوچس پیرش میں بیک بون ٹریل سے ڈیڑھ میل دور کیمپ لگانے کے دوران مخلوق کو دیکھا جو “بگ فٹ” سے ملتا جلتی تھی۔
17 سے 18 سال عمر کے نوجوانوں پر مبنی گروپ کے ایک رکن نے 911 پر کال کی جب انہوں نے مبینہ طور پر ایک گرجدار آواز سنی اور دیکھا کہ ایک مخلوق جھاڑیوں میں کھڑی ہے جس کی آنکھیں چمک رہی تھیں۔