Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسرائیل اگلے ایک سال میں ختم ہو جائیگا: سابق اسرائیلی میجر کا دعویٰ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > اسرائیل اگلے ایک سال میں ختم ہو جائیگا: سابق اسرائیلی میجر کا دعویٰ
دنیا

اسرائیل اگلے ایک سال میں ختم ہو جائیگا: سابق اسرائیلی میجر کا دعویٰ

Published August 23, 2024
Tags: Featured اسرائیل اگلے سال تک صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے ایک ریٹائرڈ میجر جنرل اسرائیل شدید خطرات کی زد میں آ جائے گا حماس سے جنگ اور ایران سے کشیدگی
Share
SHARE

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیل کی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے ایک ریٹائرڈ میجر جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس سے جنگ اور ایران سے کشیدگی کے باعث اسرائیل اگلے سال تک صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔میجر جنرل یزہاک برک نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، حماس سے جاری جنگ اور ایران کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے ایک بیان میں خبردار کیا کہ اگر حماس اسرائیل مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں خطے میں جنگ چھڑتی ہے تو اسرائیل شدید خطرات کی زد میں آ جائے گا، وزیر دفاع یوآف گیلانت کے غزہ جنگ کے اہداف کے حوالے سے متعدد بیانات تاحالا پورے نہیں ہو سکے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتین یاہو اور ان کے اتحادیوں کو تبدیل نہ کیا گیا تو اسرائیل اگلے ایک سال میں تباہ ہو جائے گا۔

سابق آئی ڈی ایف افسر کا کہنا تھا ایران اور حماس کی اسرائیل کو ختم کرنے کی دھمکیاں خالی دھمکیاں نہیں ہیں، حماس سے جاری جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی کے باعث اسرائیل کے لیے خطرات کے حوالے صیہونی ریاست کے وزیر دفاع یوآف گیلانت بھی اچھی طرح باخبر ہیں۔

ان کا کہنا تھا میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یوآف گیلانت کو بھی اندازہ ہو چکا ہے کہ اسرائیل جنگ کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے اور ہم غزہ کی دلدل میں پھنس چکے ہیں، حماس کو کمزور کرنے کے بنیادی مقصد کے حصول کا کوئی موقع نہ ہونے کے باوجود ہم اپنے فوجیوں کو کھو رہے ہیں۔

اس سے قبل جولائی میں بھی ریٹائرڈ میجر جنرل ایزہاک برک نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور حزب اللہ سے تناؤ پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں بری طرح ناکام ہو رہی ہے اور حزب اللہ سے جنگ کی صورت میں اسرائیل کو اسٹریٹجک ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ اس لیے ہو گا کہ حالیہ کچھ دنوں میں اسرائیل کو پے درپے بڑے فوجی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

TAGGED:Featuredاسرائیل اگلے سال تک صفحہ ہستی سے مٹ جائے گااسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے ایک ریٹائرڈ میجر جنرلاسرائیل شدید خطرات کی زد میں آ جائے گاحماس سے جنگ اور ایران سے کشیدگی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کارساز واقعہ: دولت ایک نشہ ہے اور غریب ہونا سزا، خاتون نشے میں تھی یہ سب کو نظر آرہا تھا؛ بشریٰ انصاری کا اظہار برہمی
Next Article کچے میں‌پولیس اہلکاروں کی ہلاکت: ڈی پی او رحیم یار خان سمیت 3 افسران کو ہٹادیا گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

کپل شرما شو کو قانونی نوٹس، سلمان خان کی ٹیم کا شو سے لاتعلقی کا اظہار

(ویب ڈیسک): بھارت: معروف کامیڈین کپل شرما کے شو 'دی گریٹ انڈین کپل شو' کو قانونی نوٹس مل گیا۔میڈیا رپورٹس…

November 14, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

ملک میں انٹرنیٹ بدستور متاثر، واٹس ایپ اور دیگر ایپس چلانے میں مشکلات،فری لانسرز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا کاروبار ٹھپ

کراچی (ٹیک ڈیسک): کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انٹرنیٹ کی رفتار…

December 2, 2024
دنیا

انسداد دہشتگردی: امریکا بھارت مشترکہ ورکنگ گروپ کا واشنگٹن میں اجلاس

واشنگٹن (ویب ڈیسک): انسداد دہشتگردی سےمتعلق امریکا بھارت مشترکہ ورکنگ گروپ کا واشنگٹن میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں امریکا اوربھارت کے…

March 8, 2024
پاکستانکاروبار

عوام کیلیے شیخ چلی والے خواب:روسی تیل آئیگاپٹرول سستا ہوگا؛مصدق

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی خام تیل کا جہاز راستے…

May 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?