جیکب آباد(ویبڈیسک): ایران کے شہریزد میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں جیکب آباد پہنچادی گئیں۔وزیرا عظم کی خصوصی ہدایت پر ایران سے طیارہ میتیں اور زخمیوں کو لے کروطن پہنچ گیا۔ میتیں اور زخمیوں کو پاکستان ائیر فورس کے خصوصی سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے جیکب آباد پہنچیں۔زخمیوں کو ائیر ایمبولینس میں کراچی منتقل کیا جائے گا۔
قبل ازیں جاں بحق پاکستانی زائرین کی نماز جنازہ یزد ائیرپورٹ پر ادا کی گئی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے ایران حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ جاں بحق افراد کے ورثا کو 50، 50 لاکھ اور زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ ایران میں زائرین کی بس کو تین روز پہلے حادثہ پیش آیا تھا، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 51 افراد سوار تھے، 28 زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے تھے، زائرین میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔