Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ‘تم میرے باپ کو نہیں جانتے’،کارساز واقعہ کی ملزمہ نتاشا کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ‘تم میرے باپ کو نہیں جانتے’،کارساز واقعہ کی ملزمہ نتاشا کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
پاکستانتازہ ترین

‘تم میرے باپ کو نہیں جانتے’،کارساز واقعہ کی ملزمہ نتاشا کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

Published August 25, 2024
Tags: تم میرے باپ کو نہیں جانتے خاتون نتاشا کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ دھٹائی کا مظاہرہ کراچی کی کارساز روڈ پر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کچھ روز قبل کراچی کی کارساز روڈ پر ایک خاتون نتاشا کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق جب کہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔اب ملزمہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں اسے دھٹائی کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، نتاشا کے الفاظ اور باڈی لینگویج سے ایسا ظاہر ہو رہا ہے کہ اسے اپنے کیے پر کوئی شرمندگی نہیں۔نئی سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزمہ کے گرد ہجوم کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ رینجرز کے اہلکار ملزمہ کے آگے پیچھے موجود ہیں۔ویڈیو میں نتاشا ہجوم میں کسی فرد کو کہتی ہے ‘تم میرے باپ کو نہیں جانتے’۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین نے پاکستان کے نظام پر افسوس کا اظہار کیا اور تبصرے کیے۔

ایک اکاؤنٹ نے کمنٹ میں لکھا ‘جو چیز خوفزدہ کرنے والی ہے وہ یہ ہے کہ یہاں اس ملزمہ کو کوئی پچھتاوا نہیں ہے، اسے کسی چیز سے کوئی فرق ہی نہیں پڑ رہا، یہ انتہائی شرمندگی کی بات ہے کہ یہ عورت کسی قسم کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں’۔

ایک اور خاتون صارف نے کہا ‘اسے کوئی پچھتاوا نہیں کیونکہ یہ جانتی ہے کہ ہمارے ملک میں کیا ہوتا ہے’۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ‘پاکستان میں کوئی قانون نہیں ہے’۔

واضح رہے کہ کارساز کے علاقے میں اسٹیڈیم کے قریب تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، حادثے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی جب کہ پولیس نے حادثے کی ذمہ دار خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔

واقعےکا مقدمہ بہادر آباد تھانے میں قتل بالسبب، لاپرواہی برتنے اور دیت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،گاڑی کی ٹکر سے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی ذمہ دار خاتون ڈرائیور نے موٹر سائیکلوں کو ٹکر مارنے کے بعد ممکنہ طور پر فرار ہونے کی کوشش میں رفتار مزید بڑھائی اور کار کو بھی زور دار ٹکر ماری جس سے کار تباہ ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں خاتون کی گاڑی بھی اُلٹ گئی جس کے بعد مشتعل ہجوم نے خاتون کا گھیراؤ کرنا چاہا لیکن پولیس اور رینجرز نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سڑک پر پہلے سلور رنگ کی گاڑی گزرتی ہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی موٹرسائیکل پر گزر رہے ہوتے ہیں کہ پیچھے سے وائٹ رنگ کی گاڑی بائیک کو ٹکر مارتی ہے۔ بعدازاں یہی گاڑی آگے جاکے سلور گاڑی کو کچلتی ہے۔

TAGGED:تم میرے باپ کو نہیں جانتےخاتون نتاشا کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث حادثہدھٹائی کا مظاہرہکراچی کی کارساز روڈ پرموٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کہوٹہ سےراولپنڈی آنے والی بس کھائی میں جاگری، 29افراد جاں بحق
Next Article پاکستان سے ایران جانے والی زائرین کی ایک اور بس کو حادثہ، 11 افراد جاں بحق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سندھ میں 9 نومبر کو عام تعطیل اور 13کو دیوالی پر ہندو ملازمین کیلیے چھٹی ہوگی

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ حکومت نے 9 نومبر یوم اقبال کے روز صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ…

November 6, 2023
پاکستانتازہ ترین

جناح ہاؤس حملہ کیس: 16 ملزمان کو ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنیکا حکم

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرا کے مقدمے…

May 25, 2023
پاکستانکاروبار

کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران برطرف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم نے اقتصادی چلینجز سے نکالنے کے لیے ٹاسک پورا نہ کرنے اور مبینہ کرپشن میں…

April 27, 2024
پاکستاندنیا

مدینہ منورہ: منشیات فروشی کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

ریاض (ویب ڈیسک): سعودی محکمہ انسداد منشیات کے مطابق مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں کارروائی میں کرتے ہوئے منشیات فروشوں…

August 31, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?