Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حماس سربراہ یحییٰ سنوار شہید:غزہ جنگ خاتمے کا آغازہے؛اسرائیلی دعویٰ؛ امریکا کی مبارکباد؛ مزاحمت کو طاقت ملے گی؛ ایران
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > حماس سربراہ یحییٰ سنوار شہید:غزہ جنگ خاتمے کا آغازہے؛اسرائیلی دعویٰ؛ امریکا کی مبارکباد؛ مزاحمت کو طاقت ملے گی؛ ایران
دنیا

حماس سربراہ یحییٰ سنوار شہید:غزہ جنگ خاتمے کا آغازہے؛اسرائیلی دعویٰ؛ امریکا کی مبارکباد؛ مزاحمت کو طاقت ملے گی؛ ایران

Published October 18, 2024
Tags: Featured اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا بیان حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہید فلسطین میں مزاحمت کو مزید طاقت ملے گی
Share
SHARE

غزہ (ویب ڈیسک): اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کردیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسی شین بیت کی جانب سے جاری بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں یحییٰ سنوار کو شہید کردیا گیا ہے۔قبل ازیں اسرائیلی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی حملےمیں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے غزہ میں ایک حملے کے دوران حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت کے دعوے کے فوری بعد اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا بیان سامنے آگیا۔اقوام میں متحدہ میں ایرانی مشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یحییٰ السنوار کے قتل سے فلسطین میں مزاحمت کو مزید طاقت اور مضبوطی ملے گی۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے پراُمید ہیں۔جرمنی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو یحییٰ سنوار کی ہلاکت کی اطلاع پر خوشخبری دی، یہ موقع ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے اور یرغمالیوں کو رہا کروایا جائے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا پر اسرائیلی حکام سے متعلق یحییٰ سنوار کی شہادت کی خبریں نشر کی جارہی تھیں۔اسرائیل کے سرکاری ریڈیو سے بھی دعویٰ کیا گیا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار اسرائیلی کارروائی میں شہید ہوچکے ہیں۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کیے جانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ وہ اس امکان کی جانچ کر رہی ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں ایک کارروائی کے بعد حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کو شہید کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق کارروائی میں تین عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ اس مرحلے پر تینوں افراد کی شناخت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔اسرائیلی فوج کے بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ جس عمارت میں تین افراد کو نشانہ بنایا گیا اس میں یرغمالیوں کے موجود ہونے کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی بیان نہیں دیا گیا۔اسرائیل کے آرمی ریڈیو کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں تین افراد کو ہلاک کیا گیا اور اسرائیلی فوج نے ان کی لاشیں اپنے قبضے میں لے لیں۔

آرمی ریڈیو کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بظاہر ان 3 میں سے ایک شخص کے بارے میں یحییٰ سنوار ہونے کا گمان کیا جارہا ہے اور اس کی تصدیق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

یحییٰ سنوار کو ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے پراُمید ہیں۔جرمنی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو یحییٰ سنوار کی ہلاکت کی اطلاع پر خوشخبری دی، یہ موقع ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے اور یرغمالیوں کو رہا کروایا جائے۔

دوسری جانب امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بھی حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی ہلاکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے غزہ میں جنگ بندی کا موقع قرار دیا ہے۔کملا ہیرس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے اور یحییٰ سنوار کی ہلاکت نے ہمیں غزہ جنگ ختم کرنے کا ایک موقع دیا ہے اور اس جنگ کو اس طرح ختم ہونا چاہیے کہ اسرائیل محفوظ رہے اور یرغمالی رہا ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر خارجہ نے غزہ کی ایک عمارت میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی اپنے 3 کماندڑوز کے ساتھ ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا اور اسرائیل کی ڈیفنس فورس کی جانب سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں ایک شخص کو ایک تباہ حال گھر میں صوفے پر زخمی حالت میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، زخموں سے چور شخص کو آخری لمحات میں بھی اسرائیل کے ڈرون کیمرے پر لکڑی کے ٹکڑے سے حملہ آور ہوتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم حماس کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی با ضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے غزہ میں ایک حملے کے دوران حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت کے دعوے کے فوری بعد اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا بیان سامنے آگیا۔اقوام میں متحدہ میں ایرانی مشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یحییٰ السنوار کے قتل سے فلسطین میں مزاحمت کو مزید طاقت اور مضبوطی ملے گی۔

اپنی ٹوئٹ میں ایرانی مشن نے کہا کہ فلسطینی جوانوں اور بچوں کے لیے یحییٰ السنوار مزاحمت کے ایک رول ماڈل اور روشن مثال کے طور پر ابھریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطین کی نئی نسل یحییٰ السنوار کے راستے پر چلتے ہوئے فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں پہلے سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی مشن نے یہ بیان اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں یحییٰ السنوار کی شہادت کے دعوے کے محض چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے جب کہ حماس نے ابھی تصدیق نہیں کی ہے۔

TAGGED:Featuredاسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹزاقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا بیانحماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہیدفلسطین میں مزاحمت کو مزید طاقت ملے گی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی:ورلڈ کلچر فیسٹیول میں سندھی کھیل “سالگرہ”سالگرہ پیش، آرٹس کونسل شائقین سے بھر گیا
Next Article سندھ حکومت کا نوکریوں میں عمرکی رعایت ختم کرنےکا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

فون کے لاؤڈاسپیکر سے بات کرنے پر فرانسیسی شہری پر بھاری جرمانہ

نانٹیس-فرانس (ویب ڈیسک): فرانس کے ایک ریلوے اسٹیشن میں سیل فون پر کال کے لیے لاؤڈاسپیکر استعمال کرنے پر ایک…

February 17, 2025
تازہ تریندلچسپ و عجیب

پنجاب میں جِن نکالنے کے نام پرعاملہ نے خاتون کو جلا دیا

فیصل آباد میں جِن نکالنے کے نام پر جعلی عاملہ نے خاتون کا چہرہ اور جسم کوئلوں سے جلا دیا۔…

December 21, 2022
پاکستاندلچسپ و عجیب

کراچی: ریٹائرڈ DIG کے گھر سے 20 لاکھ روپے کے طوطے چوری

کراچی (ویب ڈیسک): گلشن معمار میں ریٹائرڈ ڈی آئی جی کے گھرسے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 41…

November 6, 2023
پاکستانکاروبار

ملکی ادارے تباہی کے دہانےپر: PIA کے بعد ریلوے بھی مالی بحران کا شکار،ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیر

لاہور - کراچی(ویب ڈیسک): قومی ائیر لائن پی آئی اے کے بعد پاکستان ریلوے میں بھی مالی بحران سر اٹھانے…

October 29, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?